تازہ ترین

اتوار، 26 نومبر، 2017

ساجھی آواز ساجھی پرواز! ‛دستک ‛ آکس فام اور چھاتر چنتک سبھا


ساجھی آواز ساجھی پرواز! ‛دستک ‛ آکس فام اور چھاتر چنتک سبھا
 
لکھنؤ(یواین اےنیوز26نومیبر2017)خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی دن کے موقع پر دستک اورآکس فام سنگیت ناٹک اکیڈمی میں ایک مشترکہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں سماج کے اندر ہورہے ظلم وجور اور گھریلو تشدد کے خلاف ایک زبردست نعرہ دیا اور اس سماج اور خاندان جس میں عورتوں کی حق تلفی ہورہی ہو اسے مکمل بائیکاٹ کرنے اور عورتوں کی مکمل آزادی کے لیئے ان کی جدوجہد جاری رہیگی ‛عورتیں اس ملک میں روز اول ہی سے دوسرے نمبر کی شہری کی حیثیت سے زندگی گزارتی چلی آرہی ہے ظالم سماج نے عورتوں کو کبھی بھی کھلی فضاء میں سانس لینے کی اجازت نہیں دی اورانہیں تعلیم سے دور رکھا گیا تجارتی شعبہ میں عورتوں کی تعداد صفر کے برابرہے عالمی بینک کی تحقیق کے مطابق پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے مقابلے بھارت کے پارلیمنٹ میں عورتوں کی نمائندگی 12فیصد ہے جب کہ بنگلہ دیش میں 20فیصدہے اس کا اظہار منتری ریتا بہوگنا جوشی نے کیا اس موقع پر چھاتر چنتک سبھا کو بھی مدعو کیا گیا تھا چھاتر چنتک سبھا نے بھی آواز میں آواز ملائ اورآگے بھی اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کریگی اس کا اظہار چھاتر چنتک سبھا کے بانی وصدر محمد آبشارالدین نے کیا اس موقع پر نیتیش سنگھ ‛مجاہدالاسلام ‛پردیپ سنگھ ‛علام ‛حسنین اختر ‛وحید نواز ‛حمزہ خان ‛ارمان‛محمد طاہر اور چھاتر چنتک سبھا کے دیگر ممبران بھی موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad