تازہ ترین

جمعہ، 24 نومبر، 2017

امرتسر طیارہ اغواہ معاملہ،عبدالطیف آدم مومن کی اپیل پر سنوائی آئندہ سال اپریل میں طئے،ضمانت عرضداشت پر سماعت کرنے سے عدالت کا انکار


امرتسر طیارہ اغواہ معاملہ،عبدالطیف آدم مومن کی اپیل پر سنوائی آئندہ سال اپریل میں طئے،ضمانت عرضداشت پر سماعت کرنے سے عدالت کا انکار
Related image
ممبئی (یواین اےنیوز24نومبر2017) امرتسر طیارہ اغواہ معاملے میں گرفتار اور نچلی عدالت سے مجرم قراردیئے گئے عبدالطیف آدم مومن کی ضمانت عرضداشت پر سنوائی کرنے کی بجائے آج سپریم کورٹ نے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل پر حتمی بحث کے لیئے اپریل ۲۰۱۸ء میں سماعت کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔یہ اطلا ع آج یہاں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبار نویسوں کو دی۔گلزار اعظمی نے بتلا یا کہ جمعیۃ علماء نے ملزم کی عمر قید کی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کی تھی اور عدالت کو بتلایا تھا کہ وہ بے قصور ہے اور اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ممبئی کی سیشن عدالت نے مجرم کو دیگر مفرور ملزمین کی مدد کرنے اور ان کے نام پر جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے الزام سے باعزت بری کردیا تھا لیکن اس کے بعد بھی عدالت نے عبدالطیف کو طیارہ اغواہ معاملے میں مجرم قرارد یتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا تجویز کی تھی ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ اپیل کی سنوائی میں تاخیر کی وجہ سے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت داخل کی گئی تھی جس کی سماعت آج سپریم کورٹ کی دو رکنی بیچ کے جسٹس روہنٹن فالی نریمن اور جسٹس نوین سنہا کے روبرو عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے ملزم کی ضمانت عرضداشت پر کارروائی کرنے کی بجائے چندی گڑھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل پر بحث کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔جمعیۃ علماء کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ امریندر شرن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گذشتہ ۱۶؍ سالوں سے زائد عرصہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے لہذا اپیل کی سماعت ہونے تک اسے ضمانت پر رہا کیاجائے جس کے بعد عدالت نے ملزم کی اپیل کو حتمی بحث کے لیئے لگادیا ۔واضح رہے کہ ملزم عبدالطیف کو چندی گڑھ کی نچلی عدالت اور ہائی کورٹ نے طیارہ اغواہ معاملے کی سازش میں شامل ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad