تازہ ترین

ہفتہ، 25 نومبر، 2017

حج عمرہ کرنے جارہے ہیں تو ہوشیار رہیں،اس غلطی سے آپ کو ہوسکتی ہے جیل۔


حج عمرہ کرنے جارہے ہیں تو ہوشیار رہیں،اس غلطی سے آپ کو ہوسکتی ہے جیل۔
مکہ(یواین اے نیوز 25نومبر2017)سعودی عرب نے بیتے بدھ سے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں تصویر کشی پر روک لگادی ہے سعودی پریس و دفتر اطلاعات کے مطابق مکہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی میں کسی قسم کی ویڈیو یہ تصویر لینے پر پابندی لگادی ہے یہ پابندی میڈیا سمیت سبھی اداروں کے لئے ہے اطلاع کے مطابق یہ پابندی صرف مسجدوں کے لئے ہی نہی بلکہ اسکے اطراف میں تصویر لینے سے منع کیا گیا ہے ،حکم نامے میں بتایا گیا ہے مقدس جگہوں کی سیکورٹی اور اسکی حفاظت کے لیے پابندی لگادی گئی ہے مزید کہا گیا خلاف ورزی پر پکڑے گئے آدمی کو عبادت سے روک دیا جائیگا اور تصویر کشی کے آلات ضبط کر کے قانونی طور پر کاروائی کی جائیگی۔واضح رہے مسجد نبوی میں ایک اسرائیلی نے تصویر لی تھی جسنے شوشل میڈیا پر بہت ہلچل مچا دی تھی ۔نوٹ دونوں مقدس مسجدوں میں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad