تازہ ترین

اتوار، 26 نومبر، 2017

ڈاکٹر محامد عبد الحئی کی تصنیف کردہ کتاب " قرانی حقائق اور سائنسی انکشافات"کا شاندار اجراء


ڈاکٹر محامد عبد الحئی کی تصنیف کردہ کتاب " قرانی حقائق اور سائنسی انکشافات"کا شاندار اجراء
پٹنہ(یواین اےنیوز26نومبر2017)مسجد عبد الحئی میں ڈاکٹر محامد عبد الحئی کی تصنیف کردہ کتاب " قرانی حقائق اور سائنسی انکشافات"کا شاندار اجراء انکے والد بزرگوار معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحئی کے دست مبارک سے ہوا ۔ اس موقع پر معروف خطیب مولانا ابو نصر فاروق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد الحئی نے کہا کہ محامد کی قران فہمی کی ایک چھوٹی کوشش ہے اوراس کوشش میں انہوں نے قرآن میں موجود سائنسی انکشافات کی طرف روشنی ڈالی ہے اس سے قران کے علم میں اضافہ ہی ہوگا۔ میں انکی اس کتاب کیلئے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آگے بھی اپنی یہ کوشش جاری رکھینگےمولانا ابو نصر فاروق نے ڈاکٹر محامد عبد الحئی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹری پیشہ میں رہنے کے باوجود قرآن فہمی کیلئے وقت نکالنا بڑی بات ہے اور اس سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے سائنسی انکشافات کے اعتبار سے قرآن کو جو کچھ سمجھا آج اس کو کتابی شکل میں لانے کی کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انکے قرآن فہمی کے علم میں مزید اضافہ کرےاس موقع پر ڈاکٹر محامد عبد الحئی نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی جانب سے نبی کریم ﷺ کو عطا کردہ عظیم معجزہ ہے ۔معجزہ ہونے اور وحی الٰہی ہونے کی دلیل یہ ہے کہ جو باتیں قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے کہیں ، ایسے وقت میں جب انسانی علوم سے وہ چیزیں اوجھل تھیں اور انسان کا شعور و ادراک ان حقائق سے یکسر ناواقف تھا ، ان حقائق کا پتہ سائنسی تحقیقات نے صدیوں بعد لگایا اور سائنسی شواہد و ریسرچ ان چیزوں کو ہو بہوقرآن کے مطابق تسلیم کیا۔ میری اس کتاب میں علم فلکیات، علم طب ، علم الارضیات، علم الابحار، علم حیوانات، قرآن اور نفسیات، قرآن اور نظریہ ارتقاء جیسے اہم موضوعات پر قرآن کے حساب لکھنے کی چھوٹی سی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شارق نظیر، ڈاکٹر ریحان غنی، پروفیسر شمیم، انوارالہدیٰ، پروفیسر مظفر، قسیم رضا، حامد حسین ندوی، ڈاکٹر یاسر حبیب، ڈاکٹر ابو سفیان یحییٰ، ڈاکٹر مسیح اللہ، آزاد، افضل حسین، افضل،وغیرہ بھی موجود تھے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad