تازہ ترین

جمعہ، 24 نومبر، 2017

ووٹنگ کے عمل میں ضرور حصہ لیں ضلع مجسٹریٹ کی شہریوں سے اپیل


ووٹنگ کے عمل میں ضرور حصہ لیں ضلع مجسٹریٹ کی شہریوں سے اپیل
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز24نومبر2017)ضلع الیکشن افسر پردیپ کمار نے کہا کہ جمہوریت کے عمل میں ہمارے آئین نے ملک کے ہر بالغ شہری کو ووٹ دینے کا حق دیا ہے،ووٹروں کی طرف سے منتخب شدہ عوامی نمائندے ہی سماج کو نئی سمت دینے کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں، اسی وجہ سے تمام ووٹروں کو حق رائے دہی کرنا چاہئے،آپ سب اس انتخاب میں کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر لالچ، بلا تفریق مذ ہب و ملت ، اونچ نیچ ذات پات ، بغیر کسی لالچ کے، مہذب، اور ایماندار نمائندہ کا انتخاب کریں ،تمام ووٹرز اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں،حق رائے دہی میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے ،اچھے نمائندوں کا انتخاب نہیں ہوپائیگا ،اسی مناسبت سے پھر اپنے اپنے شہروں کی ترقی بھی رک جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تعلیم یافتہ لوگوں کو اپنے حق کا استعمال کرنا چاہیے،ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ ہمارے شہر، قصبہ،ریاست کے لئے ہمارا ووٹ کتنا مفید ہے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں.مسٹر کمار نے ضلع کے تمام ووٹروں سے کہا ہے کہ بلدیاتی،میونسپلٹی، ا نتخاب کو آزادانہ، منصفانہ اورپر امن ماحول میں کرایا جائے گا، اس کے لئے مکمل حفاظت کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں،کافی مقدار میں سیکورٹی فورسز کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں. ووٹر بے خوف ہوکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں، اگر کسی کی طرف سے ووٹروں کو متاثر کرنے، ووٹ کا حق استعمال کرنے سے محروم کرنے، کسی خاص شخص کے لیے ووٹ دینے کا دباؤ بنانے کی کوشش کرنے، روپیہ ،پیسہ کا لالچ دے کر ووٹ ڈالنے کوشش کرارہا ہے تو اس کی اطلاع فوری طور پر الیکشن کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 05672۔، 234715 پر دیں. تمام ووٹر 26 نومبر (اتوار) کو اپنے گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad