تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

ایئر انڈیا کی 100فیصد حصہ داری کو فروخت کرنے کا فیصلہ ملک مخالف:منصور انور خان ایڈوکیٹ

دیوبند/دانیال خان(یواین اے نیوز 29جنوری2020)مرکزی حکومت کا ایئر انڈیا کی 100فیصد حصہ داری کو فروخت کرنے کا فیصلہ ملک مخالف ہے مودی حکومت ملک کو کنگال کرنے پر لگی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار سول کورٹ دیوبندکے سینئر وکیل منصور انور خان نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے ایئر انڈیا کی حصہ داری کو پرائیویٹ سیکٹر کو فروخت کئے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔

بے روزگاری اورمہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے کسانوں کی حالت خراب ہے اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے سرمائے کو بیرون ملک میں لٹاکر اسپنی یاست چمکانے کا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر نی چاہئے اور کوئی ایسا حل نکالنا چاہئے جس سے بے روزگاروں کو ملازمت ملے اور ایئر انڈیا کے کسی بھی ملازم کی ملازمت نہ جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad