تازہ ترین

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

سید عیسی رضاء نقوی نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملایم سنگھ یادؤ سے ملاقات کرکے انہیں علاقہ کے مسائل سے روشناس کرایا

دیوبند:25 / جنوری (دانیال خان)سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیر سید عیسی رضاء نقوی نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملایم سنگھ یادؤ سے ملاقات کرکے انہیں علاقہ کے مسائل سے روشناس کرایا۔ملایم سنگھ یادؤ  سے ملاقات کے دوران سید عیسی رضاء نقوی نے ضلع سہارنپور کے متعدد مسائل کے ساتھ ساتھ اقلیتوں سے متعلق موضوعات بیان کئے اور اسمبلی الیکشن کے متعلق گفت و شنید کی۔

 اس دورا ن ملایم سنگھ یادؤ نے کہا کہ  ہندوستان سمیت پوری دنیا میں آپسی بھائی چارہ اور امن وسلامتی قائم کرنے لئے ہمیں فکر مند رہناچاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوام نظریں سماجوادی پارٹی پر ہیں بی جے پی سے لوگ آجز آ گئے ہیں،اس وقت پارٹی کارکنان کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔اس دوران پرویز عالم گڈوں وغیرہ بھی موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad