تازہ ترین

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

مولانا طیب ہردوئی کی بیٹی کا انتقال

دیوبند، 25/ جنوری (رضوان سلمانی)دیوبند میں اخبارات کی متعدد ایجنسی ہولڈر اور ادارہ پیغام محمود کے ڈائریکٹرمولانا طیب ہردوئی کی جواں سال بیٹی کااچانک بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا۔ انتقال کی خبر سنتے ہیں مدارس کے اساتذہ طلبہ احباب اور صحافی حضرات نے محلہ خانقاہ میں مولانا طیب ہردوئی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی۔ مولانا طیب نے بتایا کہ بچی کو معمولی بخار تھا۔

 جس کا علاج چل رہا تھا لیکن دوپہر کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی اور چند منٹوں میں بیٹی اپنے ربّ حقیقی سے جاملی، انہوں نے بتایا کہ تقریبا دوماہ قبل اس بچی کا نکاح ہوگیا تھا رخصت کی رسم باقی تھی، بعد نماز عشاء دارالعلوم دیوبند کے احاطہئ مولسری میں نماز جنازہ ادا کی گئی بعد ازاں قبرستان شاہ ولایت میں تدفین عمل میں آئی۔ اللہ رب العزت مرحومہ کو اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad