تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

دیوبند کی عوام نے کیا مولانا سید ارشد مدنی سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ

دیوبند/دانیال خان(یواین اے نیوز 29جنوری2020)جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کے ذریعہ بنگلور میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں ہندو مسلم اتحاد کا مسیحا ثابت کرنے کی کوشش اور موہن بھاگوت کے ہندوستان میں رہنے والے سبھی باشندے اپنے اپنے مذہب کے پابند رہتے ہوئے ہندو کہلائیں گے والے بیان کو صحیح بتائے جانے پر،علاقہ کی مسلم عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سید ارشد مدنی سے اپنے دئے گئے بیان کو واپس لینے اور عوام سے معافی مانگنے اور جمعیتہ علماء ہند سے رزائن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مولانا سید ارشد مدنی دارالعلوم دیوبند سے استفتاء منگوائیں اگر انکے یا شریعت محمدیہ کے رو سے ہندوستان کے سارے مسلمان ہندو ہیں۔

اور ہندی ہندو اور ہندوستانی میں کوئی فرق نہیں ہے تو مسلمانوں کو ہندو کہلوانے کہنے لکھنے یا اپنی شناخت بنانے میں اپنا ہندو نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے اسلامی نقطہ نظر سے جب اس استدلال میں کوئی قباحت نہیں ہے تو مولانا سید محمد ارشد مدنی جمعیت علماء ہند کے بینر تلے مسلمانوں کو بیدار کریں اور بڑی بڑی کانفرنسیں اور جلسے جلوس کا انعقاد کر مسلمانوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ وہ اپنے کو ہندو بول کر لکھ کر ملک سے ہندو مسلم کا لفظی امتیاز ختم کرین اس تعلق سے مسلم عوام کو بیدار کریں اپنے تمام صوبائی صدور کو یہ حکم دیں کہ وہ مسلمانوں میں جائیں اور ان کو بتائیں کہ وہ اپنے نام کے آگے ہندو لکھیں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انہیں اپنا بیان واپس لیکر عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad