تازہ ترین

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

مصدقہ بیج مقررہ قیمت پر ہی فروخت کریں، ایس ڈی ایم

حافظ محمد ذاکر.بھوگاؤں،مین پوری بھوگاؤں ایس ڈی ایم نے نصف درجن سے زیادہ بیجوں کی دکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی، کارروائی کے دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مصدقہ بیج مقررہ قیمت پر ہی فروخت کریں، ایس ڈی ایم نے لوگوں کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر سخت کارروائی کے بعد بیج کا لائسنس منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ہے،


ہفتے کے روز ایس ڈی ایم سدھیر کمار، تحصیلدار کمل کمار سنگھ، ضلع  فوڈ اینڈ سیڈ آفیسر اور ایگزیکٹو آفیسر آر کے سنگھ کے ساتھ سوربھ کھاد بھنڈار، رام ولاس کھاد بھنڈار، سنجو ایگریکلچر سمیت آدھا درجن بیجوں کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا، ایس ڈی ایم نے بیج فروشوں سے کہا کہ وہ حکومت کے ذریعہ تسلیم شدہ بہترین  معیار کے صرف  کمپنیوں کے بیج مقررہ قیمت پر فروخت کریں، 

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی بھی دکان سے غیر معیاری اور فرضی کمپنیوں کے بیج فروخت کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،اچانک ہوئی اس کارروائی سے بیج فروشوں اور کھانے پینے والی اشیا فروخت کر نے والوں میں خوف نظر آیا 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad