تازہ ترین

منگل، 21 جنوری، 2020

سفید پیاز کے اتنے زیادہ فائدے کہ آپ حیران رہ جائیں

سفید پیاز ہر قسم کی مردانہ کمزوری کے مریضوں کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ پیاز کا باقاعدگی سیاستعمال مادہ تو لید کی افزائش کر کے جسمانی طاقت اورقوت باہ میں اضافہ کر تا ہے اور یہ آپ کی آواز کو دلکش اور سریلی بنا کر آپ کو خوبصورت، سمار‌ٹ بنا دیتا ہے۔ زردی مائل چہرے کی رنگت ختم کر کے، اسے سرخی مائل بنا دیتا ہے۔ سفید پیاز کو مردانہ کمزوری دور کرنے کے لئے بے شمار طریقوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ صحت کے لئے انتہائی مفید غذائیت سے بھر پور اورطبی خصوصیات سے مالا مال پیاز کیاتنے فوائد ہیں کہ اس پر پوری کتاب مرتب کی جا سکتی ہے۔

پیاز اعصاب کو طاقت بخشتا ہے۔ اس میں موجود سیلینیم، انسانی مزاج کودرست رکھتاہے۔ آپ کو تفکرات، ڈپریشن اور تھکاوٹ کا شکار نہیں ہونے دیتا۔ پیاز میں موجود کرومیم ذیا بیطس کے مریضوں کی شوگر کنٹرول میں رکھتا ہے۔۔ پیاز میں پایا جانے والا ایک جوہر سلفائیڈ، خون کو پتلا رکھتا ہے۔ پیاز کلیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور آپ دل کی امراض سے محفوظ رہتے ہیں اور آپ کا دل صحت مند، تندرست و توانا اور متحرک رہتا ہے۔

پیاز استعمال کرنے سے جریان دور ہو جاتاہے۔ پیاز میں فینول اور فلیونائیز ہوتا ہے، جو آپ کو آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ چالیس سال سے زائدعمر افراد کو پروسٹیٹ غدود بڑھنے کی وجہ سے پیشاب میں رکاوٹ پیدا ہونے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ا یسے مریضوں کے لئے پیاز کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ پیاز پیشاب آور، اور جراثیم کش بھی ہے۔ ہے اس سے پیشاب بکثرت آتا اس کے علاوہ پیاز کیاینٹی بیکٹریل خواص، پیشاب کی نالی کے انفیکنش کو کنٹرول کر کے، مثانے کی سوزش کو ختم کر کے پیشاب کے فاسد مادوں اور جراثیم کو باہر نکالنے میں بھی معاونت کرتے ہیں۔ پیاز کا استعمال جراثیم اور کیڑوں کو ہلاک کرتا، پیاز نظام انہضام کی اصلاح کرتا، فوڈپوائرزننگ سے بچاتا، قبض اور بواسیر کو کنٹرول کرتا ہے۔ موسم گرما میں پیا ز کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے اور لو سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے، پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر کر کے بلغم، کھانسی اور دمہ کے مریضوں کو صحت عطا کرتا ہے۔

 امراض چشم کے مریضوں کے لئے پیاز کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ نہار منہ پچیس گرام پیاز کا پانی پینے سے گردہ مثانہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجاتی ہے۔ پیاز میں سلفر بھی پایا جاتا ہے، جو بالوں کی افزائش کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اس لئے گنجے سر پر دوبارہ بال اگانے کے لئے اور سر کی جوئیں مارنے کے لئے پیاز کے پانی سے لیپ کو بہت مفید خیال کیا جاتا ہے۔ اگر نکسیر بند نہ ہوتو ناک میں دو یا تین قطرے پیاز کا پانی ڈالنے سے ناک سے خون بہنا رک جائے گا۔ خونی پیچش میں مبتلا مریض کو، دہی میں پیاز کا پانی ملا کر کھلانے سے فوری افاقہ ہوتاہے۔ الرجی، سوزش، برص اوردانتوں کے درد کے مریض بھی اس کو کھا کر شفاء حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں صرف ایک پیاز کے ذریعے سینکڑوں بیمارویوں کا علاج ممکن ہے۔

سرخ پیاز کا مزاج گرم درجہ سوم‘ خشک درجہ اول مانا جاتا ہے لیکن کچھ حکماء اس کے مزاج کوگرم تر کہتے ہیں جبکہ سفید پیاز کا مزاج خشک و سرد ہوتا، کچی پیاز کی مقدار خوراک، دس گرام تا تیس گرام تک ہے.

پیاز کو خشک کر کے پاؤڈر بنانے کا طریقہ

پیاز کو اوون میں 150 ڈگری فارن ہائیٹ پربھی خشک کر سکتے ہیں۔ ڈی ہائیڈریٹر کے ذریعے بھی پیاز خشک کیا جا سکتا ہے۔ شیشے سے بنے سولر ڈرائیر میں پیاز ٹکڑے رکھنے سے بھی پیاز خشک ہو جاتا ہے لیکن میں آپ کو پیاز خشک کرنے کا اپنا آزمودہ طریقہ بتا دیتا ہوں یہ آسان بھی ہے اور اس طریقہ سے پیاز کی افادیت بھی متاثر نہیں ہوتی۔ دو کلو سفید پیاز سے 340 گرام پاؤڈر حاصل ہوتاہے۔ سفید پیاز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر سٹیم کر لیں، سٹیم کرنے سے پیاز خراب نہیں ہوتا، پیاز کو پانچ منٹ سے زیادہ سٹیم نہیں کرنا ورنہ اس کا فالودہ بن جائے گا اور خشک ہونے میں دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔ سفید پیازکے ٹکڑوں کو پانچ منٹ تک سٹیم کرنے کے بعد کسی پرات وغیرہ میں ڈال کر دھوپ میں خشک ہونے کے لئے رکھ دیں، پہلے دن تھوڑے تھوڑے وقفے سے اسے ہلا دیں تکہ ہوا اور دھوپ سے نمی خشک ہو جائے۔ پیاز کو خشک ہونے میں پانچ تا سات دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔ جب پیاز خشک ہو جائے تو اس کو گرینڈ کر کے اس کا پاؤڈر بنا لیں۔ پھر اس پاؤڈر کو بھی دو دن تک دھوپ میں رکھیں تا کہ نمی بلکل ختم ہو جائے۔ پاؤڈر کو کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں۔

سفید پیاز کے پاؤڈر کو شہد میں مکس کر کے اس کی معجون بنا لیں دس گرام معجون روزانہ دوپہر کے وقت، نیم گرم دودھ کے ساتھ استعما ل کریں، صرف دو ماہ استعمال کر لیں اور سال میں ایک مرتبہ یہ معجون ضرور استعمال کر لیا کریں ہر قسم کی مردانہ کمزوری دور کرنے کے لئے یہ نسخہ بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ اس کو مزید پاور فل بنانا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔ میں آپ کو بہت سی جڑی بوٹیاں لکھ دیتا ہوں لیکن اس سے یہ معجون چوں چوں کا مربہ بن جائے گی۔ ہاں تیس سال سے زائد عمر کے افرد اس میں تخم کونچ مدبر کر کے ڈال لیں اور ساتھ لونگ کی کیپ شامل کر لیں تو یہ معجون آپ کے ارمان پورے کر دے گا۔

سفید پیاز کی معجون میں تمام اشیاء کی مقدار درج ذیل رکھ لیں۔ سفید پیاز کا پاؤڈر 200 گرام، تخم کونچ مدبر 100 گرام، لونگ کیپ 100 گرام، شہد 500 گرام۔

تخم کونچ مدبر کرنے کے لئے انہیں مقدار سے چار گنا زیادہ دودھ میں ابال کر چھلکا نرم کر لیں جب چھلکا آسانی سے اتارنا ممکن ہو دودھ کو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ چھلکا اتار کر مغز تخم کونچ دھوپ میں خشک کرنے کے بعد گرینڈ کر کے استعمال کر لیں۔ تخم کونچ کا چھلکا اور دودھ ضائع کر دیں اسے استعمال نہ کریں۔

 اگر اس کو اچھی طرح خشک کیا گیا ہو تو اس کی شیلف لائف ایک سال تک ہوتی ہے۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ اتنی مقدار تیار کی جائے جو چھ ماہ کے لئے کافی ہو چھ ماہ کے بعد دوبارہ تیار کر لیا جائے۔ اگر آپ اس کو شہد میں مکس کر کے رکھیں گے تو اس کے خراب ہونے کے چانسز بہت کم ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad