تازہ ترین

ہفتہ، 4 جنوری، 2020

یوگی کے غنڈہ راج میں آفیسر غائب۔ آئی اے ایس آفیسر کنّن گوپی ناتھ پچھلے کئی گھنٹوں سے لاپتا!

لکھنؤ،سمیع اللہ خان جنرل سیکریٹری: کاروان امن و انصاف(یواین اے نیوز4جنوری2020)کنن گوپی مبینہ طورپر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک اجلاس سے خطاب کرنے جا رہےتھے،۔کنّن گوپی ناتھ اُن باضمیر انسانوں میں سے ہیں جنہوں نے بھاجپا کی ہندوتوا ڈکٹیٹرشپ کے خلاف علم انصاف بلند کیا اور ملک بھر میں موجودہ حکومت کی ظالمانہ آمریت کے خلاف بیداری لا رہےہیں۔آج وہ اسی سلسلے میں اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرنے جارہےتھے، جہاں یوگی کی ظالم پولیس فورس نے ظلم و بربریت کا ننگا ناچ کیا ہے۔لیکن آگرہ کے قریب انہیں پہلے حراست میں لینے کی خبر آئی بعدازاں وہ منظرنامے سے غائب کردیے گئے ہیں۔

پچھلے سات گھنٹوں سے زیادہ ہوگئے ہیں، لیکن ان سے کسی کا رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ان کی فیملی تک کو ان کی موجودہ حالت کا علم نہیں ہے۔اس طرح اگر ایک ذمہ دار آفیسر کو حکومت کے جرائم پر بات کرنے سے روکا جائے تو پھر موجودہ ہندوستان میں کون محفوظ ہے؟ یہ کھلی ہوئی غنڈہ گردی اور فسطائیت کا ننگا ناچ ہے ہم دعاگو ہیں کہ وہ بسلامت ہوں اور اترپردیش پولیس اور فاشسٹ یوگی گورنمنٹ کو متنبہ کرتےہیں کہ کنن گوپی ناتھ کی بسلامت واپسی کو یقینی بنائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad