تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

ہر گاؤں ہر گلی میں ایک ہی نعرہ سپا کی بنے گی سرکار :سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ

بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز26فروری2020)سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر و قصبہ بھوگاؤں اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی آلوک کمار شاکیہ نے آ ج ایک تعلیم یافتہ شخص ببلو شاکیہ کی سائیکل کی دوکان کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ،ببلو شاکیہ نے خود کا روزگار منصوبہ کے تحت آج اپنی دوکان کے افتتاح کے لئے سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ سے افتتاح کر وایا ،سابق وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ ہماری سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں نوجوانوں کو خود کے روزگار کی تر بیت دی جاتی تھی۔

جس کا فائدہ حاصل کر کے ہر ایک نوجوان مستفید ہو رہا تھا ،ہر ایک نوجوان خوش تھااس موقعہ پر انہو نے کہا کہ بی جے پی حکومتیں چاہیں وہ ریاست کی ہو یا مرکز کی ہر محاز پر ناکام چابت ہو رہی ہیں ،ریاست اتر پردیش میں اب سپا کی سرکار بنے گی ،انہو نے کہا کہ اب ہرایک ایک گاؤں سے ہر ایک کی زبان پر یہی نعرہ ہے ،سپا ہے تو گزارا ہے ،سماجوادی پارٹی کو لاؤ ،ریاست کی ترقی پاؤ،اس موقع پر کملیش کمار، موہن لال، رنویر شاکیہ، امر سنگھ، درویش کمار، پروین کمار، راہل سنگھ، انیل کمار، محکم سنگھ، وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad