تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

اعظم گڑھ کے ایک نوجوان کو دوسرے نوجوان سے مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔نماز کے دوران بلیڈ سے کیا حملہ

اعظم گڑھ،سگڑی(یواین اے نیوز 10فروری2020)جین پور تھانہ علاقہ کے موضع دورجی دھوررہرہا رہائشی 21سالہ سیف سلام الدین خان ولد سلام الدین خان کو جمعہ کے روز 1 بجکر 15 منٹ پر جامع مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا۔اسی دوران گاؤں کا ہی 20 سالہ سراج احمد مسجد پہنچا اورنماز پڑھتے ہوئے سیف سلام الدین خان کو 365 نمبر والے بلیڈ سے گردن اور منہ کاٹ دیا جس سے سیف زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد کلیم بھاگ کر اپنے گھر گیا اور اندر سے دروازہ بند کردیا۔ لوگ دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن لوگ دروازہ نہیں کھلا سکے۔

 لوگوں میں یہ بحث ہے کہ سیف بار بار کلیم کو چڑھاتا  تھا۔ اور ہنسی مزاق کرتا تھا، بار بار منع کرنے پر بھی وہ نہیں مانتا تھا۔ جس کولیکر  کلیم کئی دنوں تک دباؤ میں تھا ، جس سے چڑھ کر اس نے یہ کاانجام دیا۔ اہل خانہ سیف کو زخمی حالت میں صدر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کے نہ ہونے سے ، پھر اسے اعظم گڑھ کے گلوبل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ گھر والے بھی ساتھ ہیں۔زخمی لڑکا سوامی سہجانند ڈگری کالج پٹ ودھ سریا میں پولی ٹیکنک کا طالب علم ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad