تازہ ترین

اتوار، 23 فروری، 2020

#بریکنگ_نیوز ڈاکٹر کفیل خان کے ماموں کو سرعام ماری گئی گولی۔

گورکھپور (یواین اے نیوز 23فروری2020) گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان کے سگے ماموں نصرت اللہ وارثی  کو سنیچر کی رات قریب دس بجے بدمعاشعوں نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا، آپ کو بتادیں کی اس سے پہلے ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کو بھی گولی ماری گئی تھی جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے ڈاکٹر کفیل کو یوپی پولس نے ممبئی سے گرفتار کیا تھا،عدالت میں ضمانت منظور ہونے کے بعد یوگی سرکار نے ڈاکٹر کفیل خان پر راسوکا لگا کر جیل کے اندر بند کردیا ہے۔

خاندانی ذرایع کے مطابق ہفتے کی رات الہداد پور بانکیٹک کے رہنے والے  نصرت اللہ وارثی عرف دادا (55) ہفتہ کی رات پڑوسی سراج طارق کے گھر پر کیرم کھیلنے گئے تھے۔ وہ رات 10:45 بجے گھر کے لئے روانہ ہوئے۔ تبھی نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی ۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ دئیے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے گھر کے چاروں طرف سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ، بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ اراضی تنازعہ سے متعلق ہے۔بتایا جارہا ہے کہ نصرت اللہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad