تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

دار العلوم الاسلامیہ والعصریہ میں جلسہ دستار فضیلت

مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز26فروری2020)دار العلوم الاسلامیہ والعصریہ امرود والی گلی، لدھاوالا مظفر نگر میں جلسہ دستار فضیلت حفاظ کرام کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت محبوب العلماء، محدث ومفسر حضرت مولانا مفتی عبد الخالق صاحب سنبھلی دامت برکاتہم نائب مہتمم ازہر ہند دارالعلوم دیوبند  نے فرمائی ، حضرت والا نے چند ناصحانہ کلمات کے بعد خوش نصیب طلبہ کو اپنے دست شفقت سے دستار باندھ کر سند تکمیل حفظ قرآن کریم سے سرفراز فرمایا۔

دستار فضیلت و توصیفی سندسے سرفرازی و سرخروئی حاصل کرنے والے طلبہ میں حفاظ فرحان علی بن نعمان شاہد قاسمی موضع ڈھانسری ، حافظ محمد ثاقب بن محمد ادریس لدھا والا مظفر نگر، حافظ محمد عیان مملانہ روڑ مظفر نگر، حافظ محمد عبد المنان، حافظ محمد ریحان، حافظ محمد دانش وغیرہ کے نام شامل ہیں۔  اللہ تبارک و تعالی تمام بچوں کو عالم با عمل بنائے اور قرآن کریم کے مطابق زندگی گزارنے والا بنائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad