تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

مہمان کی مہمان نوازی۔۔۔؟؟

ایک عورت کا شوہر ہر وقت کسی نہ کسی مہمان کو گھر لے آتا اور اپنی بیوی سے کہتا ان کے لیے کھانے کا انتظام کرو روزانہ وہ مہمان کے لیے کھانے تیار کرتی۔آخر کار وہ روز کے معمول سے تنگ آگئی اور ایک دن رسول پاک ﷺ کے پاس گئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ ﷺ میرا شوہر روزانہ کسی مہمان کو گھر لے آتا ھے اور میں کھانے بنا کے تھک جاتی ھوں۔یا رسول اللہ ﷺ کوٸی ایسا طریقہ بتائیں کے میرا شوہر گھر میں مہمان نہ لےآئے،اس وقت نبی پاک ﷺ خاموش رہے اور وہ عورت نبی پاک کی خاموشی دیکھ کے گھر واپس آگئی۔

اگلے دن نبی پاک ﷺ نے اس عورت کے شوہر کو بلایا اور کہا کے کل میں تمھارا مہمان ھوں وہ آدمی بہت خوش ہوا اور آ کے اپنی بیوی کو بتایا کے آج نبی پاک ھمارے مہمان بن کے آٸے گے اس کی بیوی بہت خوش ھوٸی اور جلدی سے اچھے اچھے کھانے بنانے لگی۔جب نبی پاک ﷺ اس عورت کے گھر آئے تو نبی پاک نے اس کے شوہر سے کہا کے جب میں کھانا کھا کے واپس جانے لگو تو اپنی بیوی سے کہنا میرے گھر سے نکلتے تک پیچھے دیکھتی رھے اس کی بیوی نے ایسا ہی کیا۔جب نبی پاک ﷺ واپس جانے لگے تو اس عورت نے کیا دیکھا کے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بچھو سانپ اور کیڑے مکوڑے سب ساتھ جا رھے تھے وہ یہ منظر دیکھ کے بے ھوش ھوگئی۔

اگلے دن وہ پھر نبی پاکﷺ کے پاس  گئی تو نبی پاک ﷺ نے اس عورت کو بتایا کے مہمان اپنا نصیب خود لے کے آتا ھے اور جو مہمان کے لیے محنت کی جاتی ہے اس کے بدلے جب وہ واپس جاتا ہے تو ساتھ اس گھر سے ساری بلاؤں اور اس گھر کے سارے گناہ ساتھ لے جاتا ھے۔اس پوسٹ کا مقصد جو میری بہنیں مہمانوں سے پریشان ہوتی ھے وہ ان کی عزت کریں کیونکہ مہمان اپنا نصیب خود ساتھ لے کے آتا ھے۔ 

1 تبصرہ:

  1. مہمان نوازی سے متعلق واقعہ کا حوالہ اگر کوی ہے تو بتا دیں

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad