تازہ ترین

اتوار، 9 فروری، 2020

دلی :ایکزٹ پول کے بعد ووٹنگ مشین کے ساتھ پکڑاگیا سرکاری افسر ۔سنجے سنگھ کے ٹوئٹ سے الیکشن کمیشن کے چھوٹے پسینے

نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 8فروری 2020)دارالحکومت دلی میں اسمبلی انتخاب ختم ہوتے ہی عام آدمی پارٹی نےای وی ایم  کو لیکر سوال کھڑے کرنے شروع کردیئے ہیں۔راجیہ سبھا رکن  سنجے سنگھ ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا ۔ الیکشن کمیشن اس معاملے کی جانکاری لے یہ کس جگہ  EVM اتاری جارہی ہے اسکے آس پاس تو کوئی سینٹر ہے نہیں۔وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ الیکشن کمیشن کے افسر ایک اسٹینڈ پر بس سے اتررہے ہیں

 انکے ہاتھ میں ای وی ایم مشین ہے اسی ویڈیو پر سنجے سنگھ نے سرکار سے سوال کیا کی آخری کار یہ لوگ EVM لیکر کہاں جارہے ہیں۔وہیں دوسری طرف عاب لیڈر گوپال رائے نے بھی ٹوئٹ کیا ۔ہمارے اسمبلی بابر پور میں ووٹنگ ختم ہونے پر سبھی ای وی ایم مشین اسٹرانگ روم بھیج دی گئی

 اسکے بعد سرسوتی ویدھیا نکیتن پولنگ مرکز پر ایک افسر EVM کے ساتھ پکڑا گیا میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتاہوں کی اس پر فورا کاروائی کی جائے۔واضح رہے اس سے قبل بھی عام آدمی پارٹی EVM کو لیکر الیکشن کمیشن سے شکایت کرچکی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad