تازہ ترین

جمعہ، 14 فروری، 2020

یوگی حکومت میں ایک بار پھر اسکول کے طلباء نے ناشتہ میں دودھ نہ ملنے پر اشتعال انگیزی کی:


رپورٹ۔حافظ محمد ذاکر.بھوگاؤں،مین پوری ۔(یو این اے نیوز 14فروری2020)دین دیال اپادھیائے آشرم ودھیا لیہ کے چالیس طلباء نے اسکول میں ملنے والے دوپہر کے کھانے کو معیار کا نہ بتا تے ہوئے آج ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پہنچ کر شکایت درج کرائی، طلباء نے کھانا پکانے والے ٹھیکیدار پر طعنہ دینے کے ساتھ ساتھ ناشتے میں دودھ نہ دینے کے بارے میں بھی شکایت کی ہے،

جمعہ کے روز 9،10،11 اور درجہ 12 طلباء ناشتہ کے ساتھ دودھ نہ دینے پر ناراض ہو گئے، طلباء نے ناشتہ نہ کر نے کا اعلان کر دیا،ناراض طلباء نے کھیل کے میدان میں پہنچ کر انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی،اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، اسکول کے پرنسپل اشونی کمار، وارڈن پرمود کمار اوستھی موقع پر پہنچے اور طلبا کو ان کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی،مگر طلباء نے  پرنسپل کی یقین دہانی پر  یقین نہیں کیا، کلاس 12 کے شیوم یادو کی قیادت میں 40 کے قریب طلبا نے اسکول میں ایس ڈی ایم کو بلا نے پر اڑے رہے، جب ایس ڈی ایم سدھیر کمار اسکول نہیں پہنچے تو اچانک طلباء نے پرنسپل اور بارڈن کے خلاف اسکول کے گیٹ پر آکرناقابل قبول زبان استعمال کرنا شروع کر دیا،اور پی آر ڈی جوان ناگپال سنگھ سے چابی چھین لی،طلبا ء تالا کھول کر بغیر کسی اجازت کے براہ راست ایس ڈی ایم آفس پہنچ گئے، جب ایس ڈی ایم  اپنے دفتر میں نہیں ملے  تو مشتعل طلبا  ضلع مجسٹریٹ رہائش گاہ پہنچ گئے،

 طلباء نے  اپنی شکایتی عرضی مکیں کہا کہ مینو کے مطابق کھانا دستیاب نہیں ہو رہا ہے، اور معیار سے گرا ہوا کھانا دیا جارہا ہے،اسکول طلباء نے اساتذہ  اور کھانا دینے والے اہلکار پر یہ الزام لگایا کہ وہ ناروا سلوک کرتے ہیں، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع سماج کلیان آفیسر اندرا سنگھ بھی ضلع  مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پہنچ گئیں، ناراض طلبا کو سمجھا نے کے بعد اسکول کے کے پی سنگھ کی نگرانی میں طلباء کو اسکول واپس بھیج دیا گیا، اسکول کے پرنسپل اشونی کمار یادو، بارڈن پرمود کمار اوستھی نے بچوں کو اطمینان سے رہنے اور تمام مسائل کو دور کرنے کا یقین دلایا،یقین دہانی کے بعد طلباء نے کھانا کھایا،


 پرنسپل اشوانی کمار یادو اور انگریزی کے استاد سدھیر کمار اسکول میں واپس آنے والے طلباء کی نگرانی کرتے  رہے، طلباء کے اسکول آنے پر اسکول انتظامیہ نے سکون کی سانس لی،واضح  ہو کہ گذشتہ 27 جنوری، 2019 کو اسکول میں کھانے پینے اور ناشتے اور اسکول کی حالت زار پر  200 کے قریب طلباء نے چار دن تک زبردست ہنگامہ آرائی کی تھی، بارڈن کے گھر پر پتھراؤ کرنے کے علاوہ وہاں توڑ پھوڑ بھی ہوئی، اس وقت کے ایس ڈی ایم پی سی آریہ نے سماج کلیان آفیسر اندرا سنگھ کے ساتھ مل کر طلباء کو سمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کر دیا تھا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad