تازہ ترین

اتوار، 9 فروری، 2020

شری رویداس جینتی کے موقعہ پر نائب شاہی امام نے جوٹھا پانی پیکر دیا آپسی بھائی چارے کا ثبوت

بھارت کے مول نواسیوں سے کوئی طاقت انکا وطن چھین نہیں سکتی۔مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی 
 لدھیانہ ۔رپورٹ۔مستقیم احمد(یو این اے نیوز 9 فروری 2020) آج یہاں شری گرو بھگت روی داس جی کے جنم شتابدی سمارہ کو بستی جودھیوال میں مجلس احرار اسلام ہند کی جانب سے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے خطاب کیا، نائب شاہی امام نے اپنے خطاب کے دوران پانی کا پیالہ منگوایا اور ہزاروں سامعین کی موجودگی میں شری رویداس سبھا لدھیانہ کے پردھان جناب جندرپال دڑوچ اور انکے ساتھیوں کو پانی پلا کر باقی کا جوٹھا پانی پیکر کہا کہ یہ تعلیم ہمیں ہمارے نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم نے دی ہے کہ تمام انسان یکساں ہیں،

 سب کے ایک ہی پیالے سے پانی پینے پر مجمع میں لوگ اٹھ کر کھڑے ہو گئے اور فضاء آپسی بھائی چارے کے نعروں سے گونج گئی،نائب شاہی امام نے کہا کہ بھارت کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب شری گرو روی داس جی مہاراج نے انسانوں کے ساتھ برابری کی بات کی تو اس دور کے حکمرانوں نے ان کے خلاف بولنا شروع کردیا جس ضمن میں چتوڑ گڑھ کے واقعات آج بھی تاریخ میں درج ہیں، 

نائب شاہی امام نے کہا کہ سلطان لودھی نے گرو جی کی باتیں سن کر ان سے اتفاق کر تے ہوئے ہی تغلکاباد دہلی کی زین ہدیہ کی تھی یہاں سے انسانوں کی بھلائی کا کام شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت واسی اس دیش کے مول نواسی ہیں اب چاہے انکا مذہب اسلام ہے یا پھر کوئی اور لیکن مذہب کو نفرت کا بہانہ بنا کر کوئی بھی طاقت ہم سے ہمارا وطن چھین نہیں سکتی، قابل ذکر ہیکہ خطاب کے اختتام پر گردورہ شری گرو روی داس سبھا بستی جودھیوال کی جانب سے نائب شاہی امام کا اعزاز بھی کیا گیا، 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad