تازہ ترین

جمعہ، 14 فروری، 2020

شادی سے پہلے کونسی غذائیں کھائیں؟


شادی کا دن زندگی کا سب سے اہم دن ہوتا ہے جس کی تیاری ہفتوں بلکہ مہینوں پہلے سے شروع کر دی جاتی ہے ۔ دیگر تیاریوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں خوبصورت نظر آنے کے لیے بھی ہر جتن کرنے کو تیار ہوتی ہیں ۔ جہاں تک سلم اور سمارٹ ہونے کا تعلق ہے تو لڑکیوں کو چاہیے کہ ورزش کے ساتھ اپنی غذا کا بھی خاص خیال رکھیں ۔ یوں تو اچھی غذاؤں کا انتخاب ااور نقصان دہ چیزوں سے پرہیز ساری زندگی ہی کرنا چاہیےلیکن شادی سے چوبیس گھنٹے پہلے اگر آپ گلوٹین والی غذائیں ، سوفٹ ڈرنکس، کیفین اور زیادہ میٹھے کھانوں سے دور رہیں تو آپ کو پیٹ پھولنے، آنکھوں کے نیچے سوجن اور زیادہ پسینہ آنے جیسی شکایات نہیں ہونگی ۔ اس کے علاوہ ان چیزوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو کئی فوائد حاصل ہونگے : جلد کے لیئے لال مرچ لال مرچ وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم کو یکجا رکھنے والے اہم ترین پروٹین کولا جین کی مرمت کرتی ہے۔

 اس سے جسم کو معدنیاتی سیلیکون بھی حاصل ہوتا ہے جس سے جھریاں کم ہوتی ہیں اور جلد جوان نظر آتی ہے کھیرا آنکھوں کے لیے بے انتہا مفید کھیرا پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور جلد کو کھلا کھلا بناتا ہے ۔ اس میں موجود وٹامن بی ، وٹامن سی، زنک، آئرن، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم جسم سے سوجن کم کرتا ہے ۔ شکر قندی اگر آپ کی شادی سردیوں میں ہو تو شکر قندی کا استعمال ضرور کریں۔ شکر قندی میں وٹامن اے اور سی ٹشوز کو نقصا ن پہنچانے والے ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے ۔ یہ بائیوٹین ، وٹامن بی 2، بی6 اور ای سے بھرپور ہوتی ہے جس سے بال اور ناخن مضبوط ہوتے ہیں ۔ دہی ڈھولکی مایوں کے لیے جاگ جاگ کر آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑ جانا تو عام بات ہے ۔ ان کا مقابلہ دہی سے کریں ۔ دہی میں پایا جانے والا امائنو ایسڈ جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔

پالک پالک سے بنی اسموتھی شادی کی سب تھکن کمزوری دور کرکے جلد کو نکھار دے گی ۔ اس سے جلد میں قدرتی نمی برقرار رہے گی او ر پرانے خلیے ختم ہو کر نئے خلیوں کے بننے کی جگہ دیں گے ۔ جسم کے لیے کدو کے بیج کیا آپمیں لاتا ہے ۔ یہ ناخنوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔ لیمبو اکثر کھانے میں بد احتیاطی اور سونے کے اوقات میں بے ترتیبی سے پیٹ پھولنے لگتا ہے۔ ایسے میں لیمبو آپ کے لیے بہترین ڈی ٹاکسن ثابت ہوگا ۔ لیمبوجسم سے فاضل مادوں کو خارج کرکے خون صاف کرتا ہے ۔ اپنی شادی کی تصویروں میں کسی بالی وڈ ہیروئن جیسی نظر آنا چاہتی ہیں ؟ تو فورا کدو کے بیج نکال کر انہیں روسٹ کرکے کھائیں ۔ اس میں میگنیشیئم کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے
ڈیلی اوصاف کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad