تازہ ترین

جمعہ، 6 مارچ، 2020

مظفر نگر میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام سی ایم آئی پروگرام کے تحت عظیم الشان سیمنار کا انعقاد،قریب 300 متعدد ماہرِ امراض ڈاکٹر وں نے شرکت کی

مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز6مارچ2020) مظفر نگر میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام سی ایم آئی پروگرام کے تحت عظیم الشان سیمنار   کا انعقاد مظفر نگر میڈیکل کالج پی سی ایم اے پرائیویٹ ڈاکرز میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے عمل میں آیا جسمیں ملک بھر سے قریب 300 متعدد ماہرِ امراض ڈاکٹر وں نے شرکت کی  مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سنجے گپتا جنرل سیکریٹری فتح چند چریٹیبل ٹرسٹ مظفر نگر  نے شرکت  کی جبکہ مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے مظفر نگر میڈیکل کالج کے راگھو سروپ نے شرکت کی خصوصی مقرر کے طور پر ڈاکٹر سجاد منظور شریک  رہے علاوہ ازیں مظفر نگر میڈیکل کالج کے ڈاکٹر وشال وریندر سنگھ ڈاکٹر ایس کے شرما قومی صدر پی سی ایم اے نے شرکت کی پہلے سیشن میں استقبالیہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

 منعقد سیمینار میں  پورے ملک سے  تشریف لائے  سبھی ڈاکٹر وں کو مظفر نگر میڈیکل کالج کی جانب سے  طبی خدمات  اعزاز سے نوازا گیا  اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر سجاد منظور و ڈاکٹر وشال وریندر سنگھ طبی رموز پر سیر حاصل روشنی ڈالی مظفر نگر میڈیکل کالج کے گوروسروپ نے اظہارِ تشکر کیا اور  ڈاکٹر راگھو سروپ نے اعلان کیا کہ ہر برس مظفرنگر میڈیکل کالج میں پی سی ایم اے پروگرام عمل میں آیا کریگا  استقبالیہ کلمات ڈاکٹر ایس کے شرما قومی صدر پی سی ایم اے نے پیش کئے نظامت ڈاکٹر محمد اقبال و ڈاکٹر ارشد اقبال جی ایم مظفر نگر میڈیکل کالج  نے کی ڈاکٹر سنجے گپتا کے ذریعہ  ڈاکٹر ایس کے شرما کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا۔

 اور سبھی شرکا ڈاکٹروں سے اظہار ٹشکر کیا گیا منعقد سیمنار میں خصوصی طور پر ُڈاکٹر جمیل احمد ِخاں ڈاکٹر ونے شرما ڈاکٹر ایس پر مار ڈاکٹر پاسی منچندہ ڈاکٹر اے کے اگروال ڈاکٹر مودی ڈاکٹر انیتا میتھیو  ڈاکٹر محمد صابر ڈاکٹر محمد ذاکر ڈاکٹر محمد سجاد ڈاکٹر وشال کمار ڈاکٹر راجہ رام آریہ ڈاکٹر ببیتا شرما ڈاکٹر سنیل کمار وششٹھ ڈاکٹر زبیر تیاگی ڈاکٹر آر کے شرما ڈاکٹر سنجے سنگھ ڈاکٹر پرگیا ساگر ڈاکٹر جسوال ڈاکٹر آشیش ڈاکٹر انل چوہان کرشنا جی سمیت سینکڑوں ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad