تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

آسام میں حتمی طور پر شہریت کے خاتمہ کی کارروائی ۲۰ مارچ سے ریجکشن سلیپ جاری کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

گوہاٹی(یواین اے نیوز4مارچ2020)آسام میں نیشنل رجسٹراف سٹیزنز (این آر سی) سے خارج ہونے والے 19 لاکھ افراد کو 20 مارچ سے نا منظوری کی پرچی (ریجکشن سلیپ)جاری کی جاسکتی ہے۔آسام کی سر بانند سونو وال حکومت نے پیر کے روز اس منصوبہ پر عمل کرنے کی بات کہی ہے۔ یہ کام این آرسی اتھارٹی کی جانب سے کیا جائیگا۔کسی شخص کو آسام این آرسی کی حتمی فہرست سے خارج کرنے کی وجوہات کا انکار نامنظوری پرچی(ریجکشن سلیپ) میں ذکر کیا جائے گا۔آسام اسمبلی میں کانگریس کے ایم ایل اے رقیب الدین احمد نے اسمبلی میں ریاستی حکومت سے ایک سوال پوچھا تھا۔ رقیب الدین احمد کےتحریری سوال کے جواب میں،آسام میں اسمبلی امور کے وزیر چند موہن پٹواری نے کہا کہ اس وقت این آرسی کے ریکارڈس کے معائنہ کا کام جاری ہے۔ 

جو تقریبا 12 فیصد باقی ہے۔ چندر موہن پٹواری نے کہا " اس کام کی تکمیل کے بعد، 20 مارچ 2020 سے نا منظوری کی پر چی(ریجکشن سلیپ) جاری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکلام راشد عالم کی جانب سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں ، وزیر نے کہا کہ این آرسی کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے مجموعی طور پر13.1348 کروڑ روپے مختص کیے گئےہیں۔ این آرسی کا آغاز سپر یم کورٹ کی نگرانی میں 2013 میں آسام میں ہوا تھا۔آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست گذشتہ سال 31 اگست کو شائع ہوئی تھی۔ جس میں 19،65706 افراد کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ کل 66127303 درخواست دہندگان میں سے 00421113 افراد کو ہی این آرسی میں شامل تھے۔ آسام حکومت کے مطابق نامنظوری پرچی جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ آسام میں حتمی این آرسی کی اشاعت سے پہلے مرکز نے فارن ٹریول میں اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ کو 60 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر ضروری ترامیم بھی کی گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad