تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

افواہ پھیلانے والا ابھیشیک شکلا گرفتار،دس ہزار لوگ جڑے ہیں اس کے اکاونٹس سے

نئی دہلی(یواین اے نیوز 4مارچ2020)اتوار کی شام سے جو افواہوں کا بازار گرم ہوا تھا اس نے ایک مرتبہ پھر دہلی کوخوف کے سائے میں دھکیل دیا تھا اب دہلی پولیس کا دعوی ہے کہ افواہ پھیلانے والے ابھیشیک شکلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مغربی دہلی کے نہال وہارعلاقہ میں تشدد بھڑکنے کی جو افواہ پھیلائی گئی تھی وہ اسی کے موبائل سے ہی پھیلائی گئی۔ ایک ویب سائٹ کی خبر کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دہلی پولیس کے سائبر کرائم سیل نے نہال و ہار میں دنگے کے بارے میں۔

 افواہ پھیلانے کے الزام میں ابھیشیک شکلا کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے ٹویٹر  اکاؤنٹ کو فولو کرنے والے لوگوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ اس کا موبائل فون برامد کر لیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کر لی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پرافواہ پھیلانے والی مبینہ پوسٹ اس کے ہی موبائل سے ہی پوسٹ ہوئی تھی۔ دہلی میں اتوار کی شام کو تشدد کی افواہ پھیلنے کے بعد دہلی میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا اور اس تعلق سے پولیس نے اب تک 24 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad