تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

فلائی اوور پر کھڑے 20ٹائرہ ٹرک سے ایمبولنس کی ٹکر

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8مارچ2020)دیوبند اسٹیٹ ہائیوے پر واقع فلائی اوور پر کھڑے 20ٹائرہ ٹرک میں ایمبولنس کے ٹکرا جانے سے ایک ڈاکٹر اور ایک خاتون مریض کی موت ہو گئی،جبکہ خاتون مریضہ کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،فوت ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کاپنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ گھر بھیج دیا وہیں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ہائر کیئر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دہرادون سے ایموبلنس میں جوالاپور کے آدرش نگر کے رہنے والے سنیل کشیپ اپنے بیٹے شبھم کشیپ اور جوالا پور کے ہی رہنے والے انوبھو چوہان اور ڈاکٹر گورو کمار کے ساتھ علاج کے لئے دہلی جا رہے تھے اور ایمبولنس کو ڈرائیور ویبھو پانڈے چلا رہا تھا۔

جیسے ہی وہ دیوبند ہائیوے سے ہوتے ہوئے پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس کے نزدیک پہنچے تو وہاں خراب کھڑے 20ٹایرہ ٹرک سے ایمبولنس ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میں سنیتا کشیپ اور ڈاکٹر گورو کمار کی موت ہو گئی جبکہ شبھم کشیپ،انوبھو چوہان اور ڈرائیور ویبھو پانڈے شدید طور پر زخمی ہو گئے،زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے دونوں لاشوں کا پنچنامہ کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ فلائی اوور پر ایک 20ٹاہرہ ٹرک خراب حالت میں کھڑا ہوا تھا جس میں سہارنپور کی جانب سے آنے والی تیز رفتار ایمبولینس نے ٹکر مار دی۔جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad