تازہ ترین

جمعہ، 6 مارچ، 2020

چاند پور میں لگاتار بارش نے توڑا پچھلا ریکارڈ چاند پور آشرم، نمایش ، تحصیل ، تھانہ، زیر آب ۔

چاند پور/محمد شاہد(یواین اے نیوز6مارچ2020)کل رات گئے سے جاری بارش نے شہر میں اپنے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے اس بار شہر کی متعدد گلی ، محلے مکمل طور پر ڈوب گئے۔ جمعہ کے روزشہر نچلی نشیبی علاقوں میں لگاتار بارش سے پانی بھر گیا، جس سے شہر کے علاقوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔تھانہ چاند پورکے روڈ کا حال تو کسی سمندر کا پانی میدان میں آنے جیسا دیکھائی دے رہا تھا ،بجنور روڈ ، پتیاپاڑہ ،قبرستان ، بجنور ہائی وے ، گیس ایجنسی کے قریب ،آشرم روڈ پانی میں ڈوبا ہوا دکھائی دیا۔ شہر کا چمن تالاب ایس پی رہنما کے آٹ لئے جانے اور شہر کے ہی شیتلا تالاب پر مٹی کا بھراﺅ جاری رہنے سے وہاں پانی پوری طرح طغیانی پر رہا ، اور گھروں میں پانی بھر جانے کی شکائیتیں ملیں،محلہ پتیا پاڑہ سے منشی عتیق احمد کے گھر کے قریب نچلے مکانات تک سلارہ تالاب کا پانی بھر گیا ، جس سے خواتین کو ان کے کچن میں گندہ پانی بھر جانے سے پریشانی کا سامانا کرنا پڑا ،محلہ قاضی زادگان میںوارڈ 24 کے کونسلر پر بھی وارڈ کے لوگوں نے نظراندازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کونسلر وارڈ چیئر پرسن سے مل کرکے کمانے میں مصروف ہے ، وارد میں پانی کی نکاسی کے لئے آج کوئی قدم نہیں اٹھا پایا۔ 

محلہ گوکل نگر میں نالوں کے پانی کی نکاسی نہیں ہونے سے محلہ لوگوں نے نالے کا پانی ہی توڑ دیا ، جو خود ممبر روپ سنگھ سینی کے کھیتوں میں جاکر داخل ہو گیا اوروہاںلگ رہی نمائش کے میدان کو تالاب جیسے منظر میں بدل ڈالا۔ صرف یہی نہیں محلہ گوکل نگر میں سلارہ تالاب کا گندہ پانی سینیوںکے مکانوں اور ان کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں میںبھر جانے سے ان کی معاش پر برا اثر پڑا ، جس کی وجہ سے ان کی فصل ڈوبنے سے ان کے سامنے معاش کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ اب شہر کے لوگ یہ کہتے نہیں تھک رہی کہ میونسپل بورڈ ایک جادو گر کے ذریعہ دکھائے گئے خوابوں کی بنیاد شہر کو عمان بنانے کے لئے چلے تھے ۔لیکن پانستان بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام کی مانے تو شہر میں میونسپلٹی کے ذریعہ آج تک پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

 ضلع مجسٹریٹ رماکانت پانڈے نے اپنے معائنہ کے دوران اسٹیشن کی سڑکیں اور شہر کی سڑکیں ، نالے اور نالیوںتالابوں کو پاٹنے والے اور ناجائز قبضہ کرنے والوں ہر کارروائی کرنے کی سختی سے ہدایت دی تھی ، آج تک اس میں کچھ نہیں ہو پا یا ۔ اور اس کا نتیجہ عوام کے سامنے ہے ، تھانہ روڈ مکمل طور غرقاب رہا ،شہر کے نالے نالیاں ، لباب لب رہے ، نکاسی آب کا مناسب نظام نہ ہونے پر پانی سڑکوں پر رنگ کھیلتے دکھائی دیا ، سڑکوں کی بجریااکھڑ کر پیروں میں چبھ رہی ہیں ،ای او صاحب کہتے ہیں کہ ہم دیکھ رہے ہیں۔ عوام کہتی ہیں کہ شہرکو عمان بنانے کا خواب دکھاتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے والا جادو گر تو عمان بھاگ گیا ، لیکن چاند پور کی عوام کو پانستان میں ڈوبنے سے بچا نہیں سکا ، جس کو دیکھ کر شہر کے لوگوں نے کہا وارے جادوگر تیرا جواب نہیں ،شہر ڈبوکر خود عمان چلا گیا ،اب یہ عوام کی آواز ہے،جسے دبایا نہیں جاسکتاہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad