تازہ ترین

پیر، 9 مارچ، 2020

بیباک صحافی عبید الرحمن الحسینی کو اقراء فاونڈیشن کی جانب سے میڈل وبریف کیس سے نوازا گیا

صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن ہوتی ہے: قاری محمد طیب قاسمی 
آنند نگر مہراج گنج(یواین اے نیوز9مارچ2020) اقراء ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنیکل فاونڈیشن کے زیر انتظام دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڑھ میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صحافت کے شعبہ میں بہترین خدمات انجام دینے والے بیباک صحافی حافظ عبید الرحمن الحسینی چیف سپروائزر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل آنند نگر کو دارالعلوم فیض محمدی کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی، و ماہنامہ احیاءاسلام کے نائب مدیر مفتی احسان الحق قاسمی کے ہاتھوں مڈل و بریف کیس دیکر نوازا گیا۔اقرا ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنیکل فاونڈیشن کے ڈائریکٹر مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے اس موقع پر صحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن ہوتی ہے۔

 مظلوم و مجبور عوام کے جذبات اور احساسات کی پیامبر ہوتی ہے۔ کسی کو بام شہرت پر پہنچانا ہو یا قعر مذلت میں گرانا کسی تحریک کو سند عطا کرنا ہو یا اسے بے اثر بنانا یہ صحافت کا کرشمہ ہوتا ہے۔آپ نے مزید کہا کہ اخباروں کے ذریعہ حکومتیں بنتی بھی ہیں اور برباد بھی ہوتی ہیں، اور ان کے پایہ تخت میں لرزہ بھی طاری ہوجاتا ہے۔ اسی صحافتی قوت کو دیکھتے ہوہے۔نپولین- نے کہاتھا کہ میں سو فوجی دستوں کے مقابلہ میں ایک اخبار سے زیادہ ڈر لگتا ہے۔اس موقع پر ناظم تعلیمات مفتی انتخاب ندوی، مولانا قیصر فاروقی، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا صابر نعمانی، مولانا شکر اللہ قاسمی کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad