تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

ملک کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے اپنے شناختی دستاویزات ضرور درست کرائیں: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

حیدرآباد(یواین اے نیوز8مارچ2020) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان وسکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی قطعاََ ناقابل قبول ہے، اور این پی آر بھی بحالت موجودہ قابل قبول نہیں ہے، ہاں اگر حکومت ملک کے جمہوریت پسند دانشوروں اور قائدین کی صلاح کے مطابق اس میں ترمیم کر دے، یا صرف سینسس پر اکتفاء کرے تو ملی قائدین اس میں شامل ہونے پر غور کر سکتے ہیں؛ لیکن ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہندوستان کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے جو دستاویز دیے جاتے ہیں۔

 جیسے: پاسپورٹ، ووٹر آئی کارڈ، آدھار کارڈ وغیرہ، اگر یہ نہیں ہوں تو ان کو حاصل کرنے کا اہتمام کریں، اگر ہوں اور اس میں کوئی غلطی ہو تو اس کی تصحیح کرائیں، اس میں ہرگز کوتاہی نہ کریں، اس کا این آر سی یا این پی آر سے تعلق نہیں ہے؛ بلکہ ایک شہری ہونے کی حیثیت سے ضرری کاغذات ہر شخص کے پاس ہونے چاہئیں اور اس میں غفلت اور بے توجہی سے کام لینا مناسب نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad