تازہ ترین

پیر، 9 مارچ، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں ایک لاکھ سے زائد افراد کا مودی سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جنرل ڈائر کی سوچ رکھنے والے سن لیں غنڈہ گردی نہیں چلنے دینگے۔نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی کا بیان 
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز9مارچ2020)پنجاب کے شاہین باغ میں آج ستائیسویں دن ایک لاکھ سے زائد افراد نے مرکز کی مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پنجاب کی چودہ جمہوری تنظیموں نے حصہ لیا، احتجاجی ریلی صبح گیارہ بجے شروع ہوئی جس میں تمام مقامی دیہات سے کسان بھائی، مزدور بھائی اور انقلابی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کئی ہزارمسلم قوم کی ماں بہن بیٹیاں بھی شامل ہوئیں، احتجاجی ریلی میں انقلاب زندہ باد، ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی، غنڈہ گردی نہیں چلیگی، فاسی واد مردآباد، کے فلک شگاف نعرے لگ رہے تھے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پنجاب کی 14بڑی منظم جماعتوں کی جانب سے آج شاہین باغ مین ہمارا ساتھ دیتے ہوئے کی جا رہی اس احتجاجی ریلی نے پنجاب کے شاہین باغ کو مزید بلندی پر پہنچا دیا ہے، انہوں نے کہاکہ ایک بات سمجھ لیجئے کہ دہلی میں دنگا نہیں ہوا بلکہ اہل اقتدار کی شہ پر منظم دنگا کروایا گیا ہے جس کی مزمت ہر سطح پر لازم ہے،انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پورے دیش کو گجرات جیسا صوبہ سمجھ کر چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

نائب شاہی امام نے کہا کہ بھارت بھر میں مودی سرکار کے خلاف چل رہے اس جن اندولن کو اب طاقت کے بل پر روکا نہیں جا سکتا، نائب شاہی امام نے کہا کہ جنرل ڈائر کی سوچ رکھنے والے کان کھول کر سن لیں اس دیش میں غنڈہ گردی نہیں چلیگی، اس موقعہ پر کسان لیڈر جھنڈا سنگھ نے کہا کہ بھارت تمام مذاہب کا ملک ہے یہاں چن کر بننے والی سرکار کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ آئین کو بدلنے کی کوشش کرے، انہوںنے کہا کہ شرم کی بات ہے مودی سرکار کے وزرا بھی عوام کے ساتھ دھمکی کے انداز میں بات کر رہے ہیں اور یوپی اور دہلی کی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے، کسان لیڈارن نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی و این پی آر اگر واپس نہ لیا گیا تو دیش بھر کی جنتا ایک طویل احتجاج کیلئے بھی تیار ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب سرکار بھی سمجھ لے کہ اگر این پی آر کے افسران صوبہ میں عوام کے دروازے پر گئے تو انہیں بیرنگ لوٹنا ہوگا، جھنڈا سنگھ نے کہا کہ کسی قیمت پر این پی آر کو قبول نہیں کرینگے کیونکہ این پی آر این آر سی کا پہلا قدم ہے، اس موقعہ پر بے کے یو کے قومی صدر جو گندر سنگھ، بی کے یو ایکتا کے بوٹا سنگھ۔

ٹیکسٹائل یونین کے پر دھان راجندر سنگھ، نوجوان بھارت سبھا کے بنی گریوال، سٹیل ورکر یونین کے پردھان ہرجندر سنگھ، مزدور یونین کے سریندر سنگھ، پنجاب کھیت مزدور یونین لے لکھوندر سنگھ، لکھشمن سنگھ۔اور اسٹوڈنٹ یونین کے پردھان پال سنگھ نے بھی خطاب کیا، آج کے احتجاج کو شہید اعظم بھگت سنگھ کے بھانجے پروفیسر جگموہن سنگھ، مجلس احرار اسلام کی خاتون ممبر عائشہ احرار، حق کی آوازکے سجاد عالم، امن ویلفیئر سوسائٹی کے ثناء اللہ، مجلس احرار اسلام ہریانہ کے صدر قاری سعید الزماں خضرآبادی، نے بھی خطاب کیا، عینی شاہدین کے مطابق آج صبح سے شاہین باغ لدھیانہ میں احرار رضاکاروں کی جانب سے اس عظیم الشان پروگرام کے لئے وسیع انتظامات کئے جا رہے تھے، سے اے اے کے خلاف چل رہے احتجاج کے مدم نظر پنجاب پولیس کی جانب سے بھی سکیورٹی کے بھی وسیع انتظامت کئے گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad