تازہ ترین

اتوار، 8 مارچ، 2020

ہر طرف ہولی تہوار کی دھوم

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8مارچ2020)ہولی کے رنگ کا ماحول شباب پر آنے لگا ہے، اس بار پچکاری سے ہی نہیں گیتوں سے بھی ہولی کے رنگ نکل رہے ہیں۔ فلمی وایلبم گیتوں میں کی دھنیں ہولی کے گانے، نغمے نوجوانوں کی پہلی پسند بنے ہوئے ہیں ہڑ دنگوں کی پسند کو دیکھتے ہوئے اس بار مارکیٹ میں نئے نئے کلیور کے گیتوں کی سیریز بازاروں میں دھوم مچارہی ہے۔

 ہولی میں اگر گیتوں کا تڑکا نہ لگے تو ہولی کا رنگ پھیکا سا لگتا ہے، ہولی کے آتے ہی ہر طرف ہولی کے گیت سنائی دے رہے ہیں، اس بار بھی ہڑ دنگوں کی مستی کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئے نئے کلیور گیتوں کا کلیکشن بازاروں میں اتارا گیا ہے، جو ہولی کے کھلنڈرا کو اور بھی خوشگوار بنا رہا ہے نئے نئے گیتوں کی سیریز نے لوگوں کو تھرکنے پر مجبور کردیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad