تازہ ترین

جمعہ، 6 مارچ، 2020

تہوار محبتوں کے پیغام دےتے ہیں :پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز5مارچ2020)رنگوں کا تہوار ہولی منا نے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں ، تقریبا ہر شخص ہولی کا تہوار منانے کی تیاری میں مصروف ہے ۔ہولی کے اس تہوار کے پیش نظر ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے نے بھی ضلع کے عوام کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپسی بھائی چارے کو ترجیح دیں۔حفاظتی لحاظ سے اپنے ارد گرد کا بھی جائزہ لےتے رہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی کے تہوار کے موقع پر انتہائی ہوشیاری اور چوکسی کے ساتھ رہیں۔ فیس بک، واٹس ایپ اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا وغیرہ استعمال کرنے والے افراد ا کسی خاص فرقہ یاآپسی اتحاد،ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش یا ممنوعہ پوسٹ یا تصاویر ویڈیوز وغیرہ ڈالتے ہیں یا اس کو شیر کرتے ہیں تو ایسی صورت میں جیل کی ہوا کھا سکتے ہیں ۔اگر کسی کو اس طرح کی کوئی معلومات حاصل ہو، تو فوراًپولیس کو اطلاع دیں۔

اسی طرح اگر کسی نے ہولی کے مقصد سے اینٹوں، پتھروں اور بوتلوں کو جمع کیا ہے،تو اس کی بھی اطلاع پولس کو مہیا کارائیں،اور پولس کا تعاون حاصل کریں ۔ایسے معاملات میں پولیس فوراً کارروائی عمل میں لائیگی۔ہولی کے تہوار کے موقع پرمذہبی مقامات پر رنگ وغیرہ ڈال کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی خراب کیا جاسکتا ہے ۔اسی طرح کسی کو زبر دستی رنگ لگا نے یا رنگ سے بھرے ہوئے غبارے مار نے کی صورت میں بھی کار روائی کی جائیگی۔انہو نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو رنگوں سے تکلیف ہو تو ایسے لوگ مقرر مدت تک اپنے گھروں میں رہیں۔اگر آپ کو کسی نہاےت ضروری کام سے گھر سے باہر جانا ہو تو اس صورت میں آپ پولیس کی مدد لے سکتے ہیں۔ ہولی لے موقعہ پر شراب پیکرشرارت کرنا،فحاشی کرنا،گالی گلوچ کرنا ،یا فحش گانے بجانا ،ان سب صورتوں میں کارروائی کی جائیگی۔اس تہوار کو خوب محبتوں کے ساتھ خوشی خوشی منائیں۔اس طرح کے تہوار محبتوں کے پیغام دےتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad