تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں خواتین کی جانب سے مرکزی حکومت کی خلاف احتجاجی مظارہ جاری

بھارت کے جمہوری عکس کو عالمی برادری کے سامنے خراب کر رہی ہے مودی سرکار۔انوراگ سہوتا کا بیان
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز 7مارچ2020)مودی سرکار کے خلاف چل رہے شاھین باغ احتجاج کے آج پچیس ویں دن مایاپور ی مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے صدر محمد انیس تیاگی، امام شعیب عالم کی رہنمائی میں کواتین کا قافلہ پہنچا، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے یوا وکاس منچ پھگواڑہ کے صدر شری انوراگ سہوتا نے کہا کہ مرکز کی مودی سرکار کے اڑیل رویہ کی وجہہ سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کا عکس عالمی برادری کے سامنے خراب ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا سی اے اے جیسے قانون کو حیرت سے دیکھ رہی ہے کہ انسانوں کی بات کرنے کی بجائے اس میں مذاہب کی بنیاد پر شہریت دینے کی بات کی جا رہی ہے،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے پھگواڑہ جامع مسجد کے صدر محمد کاشف الرحمن نے کہا کہ شاہین باغ میں تمام مذاہب کے لوگوں کی موجودگی سرکار کو اس بات کا پیغام ہے کہ ہم سب بھارت میں قوانین کو مذہب نہیں انسانیت کی بنیاد پر سب کیلئے برابر چاہتے ہیں۔

کاشف نے کہا کہ شاہین باغ احتجاج کی ہی بدولت آج تمام مذاہب کے لوگ دوبارہ بڑی سطح پر ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس اندولن کو جو بھی لوگ خراب کرنا چاہتے ہیں انکو یہ اپنی خام خیالی دور کر دینی چاہئے، آج شاہین باغ احتجاج میں شرومنی اکالی دل بادل کے ببلو قریشی، کانگرس اقلیتی سیل کے عباس راجہ، نے ایچ خان، اشونی سہوتا پھگواڑہ، عرفان احمد خان،عائشہ خاتون اسماء خاتون، قاری محمد ابراھیم، نے بھی خطاب کیا، قابل ذکر ہیکہ گزشتہ دو روز سے ہو رہی شدید بارش کے باوجود آج صبض ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں سے فردا فردا بیٹیاں شاہین باغ پہنچنے لگیں اور تیز ہواؤں کے درمیان قومی ایکتا زندہ باد، ہم لیکر رہیں گے آزادی،انقلاب زندہ باد کے نعر ے گونجتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad