تازہ ترین

پیر، 9 مارچ، 2020

ویمن انڈیا موؤمنٹ(ڈبلیو آئی ایم) نے عالمی یوم خواتین تزک و احتشام سے منایا

نئی دہلی(یواین اے نیوز9مارچ2020)ویمن انڈیا مووؤ منٹ (ڈبلیو آئی ایم) نے 8مارچ 2020عالمی یوم خواتین کو نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب آف انڈیا میں 'خواتین کا وقار ، ملک کا وقار کے عنوان کے تحت جوش و خروش سے منایا ۔ پروگرام میں ملک کی سینکڑوں خواتین سماجی کارکنان نے حصہ لیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور رہنماؤں نے خواتین کی آزادی ، تعلیمی با اختیاری،سماجی ترقی ،اخلاقی اقدار سے متعلق مختلف امور پر تقاریر کیں۔ اس دن کوخواتین کی آزادی کے آغاز کے طور پر منایا گیا ۔ آج پوری دنیا میں عدم مساوات، امتیازی سلوک اور غلامی کے خلاف مستقل مزاجی کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

 سیاہ دن اب ختم ہوچکے ہیں ، طلبائ، دادیاں، مائیں، بہنیں ، جوان اور بوڑھے کی مشترکہ کوششوں سے ایک نئی تحریک ابھری ہے ۔ اب سب ملکرکالے قوانین اور وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف حوصلہ اور اعتماد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ مقررین نے حکمران طبقے کی سرپرستی اور سیکورٹی سسٹم ( پولیس )کی ملی بھگت سے فاشسٹ قوتوں کے ذریعہ ہونے والے تشدد، فسادات، تباہی اور نسل کشی کی حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن برقرار رکھا جائے اور آئینی اقدار کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ شرکا ء نے ملک کے بہتر مستقبل کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے کا عزم کیا۔پروگرام کی صدارت ویمن انڈیا موؤمنٹ (ڈبلیو آئی ایم)کی قومی صدر مہرالنساء خان نے کی۔

 قومی سکریٹری ترانہ شرف الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ ڈاکٹر اسماء زہرہ ، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ویمن ونگ، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ،ڈاکٹر نندتا نارائن ، ڈاکٹر نجمہ رحمانی ، ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری یاسمین فاروقی، ڈاکٹر عائشہ ، محترمہ شازیہ امام اور دیگر نے تقاریر کیں۔ پروگرام میں شاہین باغ کی دادیوں کو ویمن انڈیا موؤمنٹ کی صدراور دیگر مہمانوں نے مومنٹو پیش کرکے اعزاز کیا۔ پروگرام کے اختتام میں ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی جنرل سکریٹری یاسمین اسلام نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad