تازہ ترین

جمعرات، 26 مارچ، 2020

لِمَنِ الۡمُلۡکُ الۡیَوۡمَ ؕ آج کس کی شہنشاہیت ہے؟

حمزہ اجمل جونپوری
دنیا میں طاغوتوں کی سرکشی سفاکوں کی خون ریزی ظالموں کی خونخواری طاقتوروں کی درندگی اور رہبروں کی رہزنی منصفوں کی نا انصافی صحافیوں کی بکی ہوئی زبان اور رائٹروں کا بکا ہوا قلم کا بازار گرم ہو رہا تھا ۔۔۔حقیقت تو یہی ہے جب مظلوموں پر ظلم ہوا ہم خاموش رہے ہماری آواز گنگ ہو گئی ہمارے قلم رک گئے ہماری عقل سلب کر لی گئی ہماری آنکھ بند ہو گئی اور ہماری سوچ پلندوں میں دب گئی۔۔۔آج اسی کا نتیجہ ہے یہ وائرس جس کے سامنے آج دنیا بے بس ہے لاچار و مجبور ہے ہمیں بتانے کے لئے آیا ہے زمین پر جب بھی ظلم ہو اسے خود پاک کرلو اور مظلوموں کو انصاف فراہم کرو ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچا دو ورنہ اللہ انصاف کرے گا تو سب کو ایک طرف سے عذاب میں مبتلا کرے گا اور ایک طرف سے زمین کو پاک کرنا شروع کرے گا اور اعمال کے مطابق اللہ سب کو اٹھائے گا ۔۔۔وہی ہوا ہم نے ظلم پر خاموشی اختیار کی اللہ نے اپنی شہنشاہیت کا اپنے عدل کا اپنے انصاف کا اپنے قہر کا اپنی طاقت کا اپنی ہیئت کا اپنے جلال کا اپنی جبر کا ہلکا سا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا ۔۔۔آج ہر کوئی خدا کے ہونے کا یقین کرنے لگا آج انسان خدا کے وجود کو انکار نا کرسکا جو کل تک کہتے تھے خدا کا کوئی وجود نہیں جو کل کہتے تھے خدا ایک خیال ہے آج انکی بے بسی خدا کے وجود پر دلالت کر رہی ہے!جب جب زمین پر ظلم بڑھے گا جب جب مظلوموں کی آہیں عرش الہی ہو ہلائیں گی جب جب معصوموں کے خون سے دھرتی کو نہلایا جائے گا جب جب عورتوں کی عزتوں کے ساتھ کھیلا جائے گا جب جب نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جائیں گے جب جب بوڑھوں پر بجلیاں گرائی جائیں گی۔

 تب تب اللہ اپنے جبر کا اپنے قہر کا عذاب کی شکل میں دنیا پر مسلط کرے گا کبھی زلزلے کی شکل میں تو کبھی طاعون کی شکل تو کبھی کبھی کورونا وائرس کی شکل میں عذاب لا کر اپنی زمین کو ظلم سے پاک کرتا ہے اور برملا اعلان کرتا ہے (لِلہِ الۡوَاحِدِ الۡقَہَّارِ) آج ایک زبردست غالب رہنے والے اللہ کی حکومت ہے آج ہی نہیں اسکی حکومت ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گی خواب غفلت میں سوئے ہوئے انسانوں کو کبھی کبھی بیدار کرتا ہے جی ہاں حکومت اسی کی ہے جس کے سامنے دنیا کی ہر طاقت مچھر کے پر بلکہ اس سے بھی ہلکی کوئی چیز ہو اس کے برابر ہے۔۔دنیا کی کوئی بھی ٹیکنالوجی اس وائرس کو نہیں ختم کر پا رہی دنیا کی کوئی طاقت اسکا مقابلہ نہیں کر پا رہی سائنس دان حیران ہیں ڈاکٹر پریشان ہیں مریض تڑپ تڑپ کر اللہ کی جانب کوچ کر رہے ہیں کسی کو انکے قریب نہیں جانے دیا جا رہا باپ اپنے بیٹے کو دیکھنے کے لئے تڑپ رہا ہے ماں اپنی بیٹی کو دیکھنے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے بھائی اپنی بہن کی حال چال سے نا واقف ہے بہن اپنے بھائی کے بغیر ایک کونے میں بیٹھی رو رہی ہے مرنے والے بغیر غسل و کفن کے زمین میں دفن کر دئے جا رہے ہیں اہل خانہ کو آخری دیدار نصیب نہیں ہو رہا محلے والے کو کندھا دینے کو نہیں مل رہا ۔۔۔

آج اللہ جلال کے ساتھ دنیا کے ہر بندوں کو للکار رہا ہے بتاو دنیا پر کس کی حکومت ہے پھر اللہ ہی بذات خود جواب دے رہا ایک زبردست غالب رہنے والے اللہ کی حکومت ہے !مسلمانوں ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاو ایک خدا کی طرف لوٹ آو اللہ کی سر زمین کو سجدوں سے آباد کرو اپنے گھروں کو سجدوں سے آباد کرو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہو کر معافی مانگو حقوق العباد کا حق ادا کرو مظلوموں کی مدد کرو ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچاو انصاف کا بول بالا کرو ظلم سے دھرتی کو پاک کرو قرآن و سنت کو لازم پکڑ لو اندھی تقلید کو پس پشت ڈال دو صراط مستقیم کی طرف گامزن ہو جاو سود کا وجود دنیا سے ختم کرو اللہ بہت رحیم ہے وہ معاف کر دیگا آپ کے پاس دنیا میں سب سے طاقتور ہتھیار موجود ہے جس کے ذریعہ آپ اللہ سے مدد مانگ سکتے ہو جسکے ذریعہ آپ اللہ کی رحمت کے امیدوار ہو سکتے ہو اور وہ دعا ہے جتنی بھی دعائیں ہیں سب کو نمازوں میں مانگو کوئی دعا قیام میں کوئی دعا رکوع میں کوئی دعا سجدوں میں آباد کرو بے شک اللہ بہت رحیم ہے 
لا اله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad