تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

دہلی فساد:- ابھی ابھی زخموں کی تاب نہ لاکر 33سالہ جمال الدین انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

نئی دہلی(یو این اے نیوز 4مارچ 2020)قومی دارالحکومت دلی کے شمال مشرقی علاقے کے مظفرآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاج کو لیکر 24فروری کو سی سی اے حامی اور مخالفین کے درمیان فساد برپا ہوگیا ۔جسمیں 46 زائد افراد ہلاک ہوگئے اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں اسی تشدد کا شکار 33سالہ جمال الدین بھی ہوئے تھے آج وہ بھی زخم کی تاب نہ لا سکے اور اس نفرت بھری دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔جمال الدین کے پسماندگان میں 4بچے ہیں انکی اہلیہ صدمے میں ہیں ۔جبکہ بہادر جمال الدین کا بھائی جی ٹی بی اسپتال میں اپنی جان کی جنگ لڑ رہا ہے ۔انھوں نے کہا ہیک ہونے سے قبل آدھا ر کارڈ کی شناخت لی گئی تھی۔

واضح رہے یہ تشدد اسوقت بھڑکا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کا لیڈر کپل مشرا نے سی اے اے کے خلاف مظفرآباد بعد میں ہورے احتجاج  کو 23 فروری کو بند کرانے کے لئے بھڑکاؤ بیان  دیا تھا جسکے بعد 24 فروری کو شمال مشرقی دلی کے علاقوں میں دنگا بھڑک اٹھا ۔اور پل بھر میں ہزاروں گھر ودوکان بھگوا دہشت گردوں نے جلا کر خاک کردیا اور دل پولیس تماشائی بنی رہی۔یہ بات یاد رہے جب دلی جل رہا تھا اسوقت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دلی میں موجود تھے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی انکی میزبانی کررہے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad