تازہ ترین

پیر، 9 مارچ، 2020

آل انڈیا مسلم اتحاد فرنٹ نے شام کے شہر ادلیپ میں رجب طیب اردگان کی کارروا ئی کی حمایت کی

نئی دہلی(یواین اے نیوز9مارچ2020)آل انڈیامسلم اتحاد فرنٹ کے قومی صدر محمد یونس صدیقی نے بے گناہ لوگوں کے قتل پر شامی حکومت کی شدید مذمت کی اور شام کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ادلیپ میں حملہ فوری طور پر بند کرے۔آل انڈیامسلم اتحاد فرنٹ نے شام کے شہر ادلیپ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی کارروائی کی حمایت کی ہیں۔ادلیپ میں ترکی کی موجودگی کا مقصد جنگ بندی اور شہری آبادی کی حفاظت کا تحفظ ہے اور یہ کوئی حملہ نہیں ہے۔ترکی اپنے مفادات کے لئے نہیں بلکہ خطے کی حفاظت کے لئے ادلیپ پہنچا ہے۔شامی حکومت کے ظلم و ستم سے ترکی میں پناہ لینے والے 35 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی ترکی کر رہا ہے۔ ترکی کے تمام کوششوں کے باوجودبھی عالمی برادری نے اس بوجھ کو بانٹنے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

 یہ مسئلہ صرف ترکی کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔نیٹو کے جنرل سکریٹری، جینس اسٹولٹن برگ نے ترکی کے لئے ''مضبوط سیاسی حمایت اور عملی مدد'' کا وعدہ کیا اور شام اور روس پر زور دیا کہ وہ پرامن حل تلاش کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی زیرقیادت کوششوں کے ساتھ پوری طرح مشغول ہوں۔اقوام متحدہ کے مطابق، دسمبر، 2019 میں شامی حکومت کی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 9لاکھ 48ہزار افراد شمال مغربی شام میں بے گھر ہوگئے ہیں۔ شامی حکومت اور اس کے حملوں میں 145 بچوں سمیت کم از کم 465 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔صدر اردگان پوری مسلم دنیا، مظلوم عوام اور تیسری دنیا کے غیر متنازعہ رہنما ہیں اور وہ پوری مسلم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے عظیم کام کررہے ہیں۔صدر اردگان کو فلسطین، مسلم برادری اور دنیا کے دیگر مظلوم عوام کی انصاف پسندی کی حمایت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پوری مسلم برادری اور دنیا کے امن پسند لوگ صدر اردگان کو ان کی قابل اور متحرک قیادت پر سلام پیش کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad