تازہ ترین

جمعہ، 6 مارچ، 2020

گریجویٹ حلقوں کے انتخابات میں سپا اپنا پرچم لہرائیگی :ڈاکٹراسیم یادو

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز6مارچ2020)گریجویٹ حلقہ آگرہ سرکل کے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر اسیم یادو(ممبرقانون ساز اسمبلی) نے آج سپا کے ضلع دفتر میں ضلع صدر ڈاکٹر دیپ سنگھ پال کی سربراہی میںاسمبلی حلقہ بھوگاؤں کے عہدیداروں سے ایک جائزہ میٹنگ طلب کی ،جس میں گریجویٹ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ایک بار پھر پوری ریاست میں گریجویٹ اور اساتذہ کے شعبوں میں فتح کا پرچم لہرائیگی۔انہو نے تمامی کارکنوں اور عہدیداروں سے ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ گھر گھر جاکر تمام ووٹرز سے رابطہ کریں۔اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

 سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ نے اپنی قانون ساز اسمبلی (بھوگاؤں)کی جانب سے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر کارکن آپ کی بھر پور مدد کرے گا،آپ کے حق میں ووٹ کریگا ۔سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر دیپ سنگھ پال نے سب کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان آج سے گریجوئیشن اور اساتذہ کے انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی دلانے کے لئے عوامی رابطہ شروع کریں۔ اگر کسی قسم کی پریشانی ہو تو مجھے مطلع کریں۔ یہ انتخاب سماج وادی پارٹی کے وقار کا انتخاب ہے۔ مین پوری ہمیشہ سے سماجوادی پارٹی کا مضبوط قلعہ رہا ہے۔ضلع صدر نے کہا کہ ہمارا ایک ایک ووٹ سماجوادی پارٹی کے حق میں ہوگا۔ اس موقعہ پر کے کشنی کے ایم ایل اے انجینئر برجیش کٹھیریا ، اوم سسرن یادو، جئے سنگھ کشیپ، راول سنگھ یادو، رامسرن یادو، اجے کمار پانڈے، اروند یادو، سبودھ یادو، سمیت سبھی ذمہ داران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad