تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

عوامی کرفیو کا چاروں طرف دکھا زبردست اثر،سڑکیں ویران

دھن گھٹاسنت کبیر نگر رپورٹ عقیل احمد(یواین اے نیوز22مارچ2020) کورونا جیسے مہلک بیماری کے سبب وزیراعظم نریندرمودی کے فرمان پر عوام بخوبی عمل کر رہی ہے پوری دنیا اسوقت مذکورہ مہلک وباء سے تباہ ہو رہی ہے۔تمام ڈیولپمنٹ ممالک بھی اس خطرناک بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔کورونا جراثیم کا انفیکشن ایک آدمی سے دوسری میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔اسکا علاج صرف احتیاط ہی ہے۔جسکی وجہ سے ہندوستان کے وزیر اعظم عوام سے ایک دن کےعوامی کرفیو پر عمل کرنے کا مطالبہ کئے عوامی کرفیو کا اثر دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے امریا بازار،دھن گھٹا،ہینسر بازار ناتھ نگر،اور قصبہ مہولی میں دکھائی دیا۔اس دوران تھانہ انچارج مہولی پردیپ سنگھ ،ایس آئی خوش محمد،ایس آئی جتیندرا کمار سنگھ،ہیڈ کانسٹبل عبدالمنان خان،شیلیندرا اوپادھای،عارف خان و دیگر ہمراہیوں نے اپنے فرائض منصبی کوانجام دیتے ہوئے دکھائی دئے۔

 ناتھ نگر بلاک حلقہ کے موضع مانپور،بھگوتی پور،چھتہی،جھنگورا پار،مڑہا راجہ دولھا پار، پولی نیتواپور ناون خرد، دھن گھٹا، سمیت درجنوں سے زائد مواضعات میں جنتا کرفیو دیکھنے کو ملا علاقائی دورے کے دوران تحصیل حلقہ کی سڑکیں ویران نظر آئیں دوکانیں پوری طرح سے بند رہیں چائے پان ضروریات زندگی پوری طرح سے متاثر رہی یہاں تک کی چڑیوں کی چہک  سننے والا بھی کوئی نہیں تھا اضطراری کرفیو سے کہیں زیادہ نظر آیا۔ آخر کیوں کسی قانون اور سزا کے خوف کے بغیر لوگ گھروں میں قید ہو گئے لوگوں نے اپنے بچوں کو بھی گھر سے باہر نہ نکلنا بہتر سمجھا۔فاران انٹر کالج کے منیجر محمد حسین صدیقی نے بتایا کہ کرونا جیسی عالمی وبا سے صرف بچاؤ ہی علاج ہےانھوں نے بتایا کہ ہم سب کو اپنےآس پاس کے لوگوں کو بچاؤ کے لئے ماسک کا استعمال کرنا چاہئے۔کیوں کہ بچاؤ ہی اسکا علاج ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad