تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

بارش اورتیز ٹھنڈی ہواؤں سے درجہ حرارت میں کمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 7مارچ2020)دو دن سے رک رک کر ہو رہی بارش اور چل رہی ٹھنڈی ہواؤں سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے،تیز ہواؤں سے گیہوں کی فصل کے زمین میں بچھ جانے سے کسانوں کو نقصان پہنچا ہے۔،کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر اولے پڑنے شروع ہو گئی تو کسان برباد ہو جائے گا،کیونکہ گیہوں کی فصل پر ان دنوں بالیاں آ چکی ہیں۔

 اگر فصل پوری طرح زمین پر گر گئی تو بالیوں میں دانا کمزور پڑجائے گا،جس سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوگا،وہیں بارش اور ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں تین ڈگری سیلسیس کی کمی آئی ہے،محکمہ موسمیات کے انچارج سبھاش ورما نے بتایا کہ جمع کو 20ملی میٹر ربارش یکارڈ کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad