تازہ ترین

جمعرات، 26 مارچ، 2020

بغیر امتحان کرائے کیا طلبہ کو پاس

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 26مارچ2020)وبائی مرض کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرہ اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر دارالعلوم زکریا دیوبند میں ہوئی مجلس شوری کی میٹنگ کے بعد ادارہ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا ہے،واضح ہو کہ اس سے قبل دارالعلوم وقف اور دارالعلوم دیوبند نے سالانہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئیان امتحانات کو عید الفطر کے بعد کرانے کا اعلان کیا تھا۔دارالعلوم زکریا کے مہتمم مولانا مفتی محمد شریف خان قاسمی نے ادارہ کے سالانہ امتحانات کی منسوخی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے حالات کے پیش نظر سالانہ امتحانات اب نہیں ہونگے۔

 اور میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ تجویز بھی منظور کی گئی ہے کہ تمام طلبہ کو امتحانات میں کامیاب سمجھا جائے گا۔انہوں نے طلبہ سے طہارت و نظافت کا خاص خیال رکھنے،عبادات اور توبہ و استغفار کا کثرت سے اہتمام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اللہ کے حضور اپنے اعمال پر ندامت اور گناہوں سے کثرت استغفار کا ہے،اس کے حضور گڑگڑائیں اور پورے عالم کے لئے اس وباء سے خلاصی کی دعاء کا اہتمام کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad