تازہ ترین

ہفتہ، 7 مارچ، 2020

بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے تین نوجوانوں مع گوشت گرفتار

چاندپور،بجنور/محمد شاہد(یواین اے نیوز 7مارچ2020)پولیس بغیر اجازت لائسنس کے بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے تین نوجوانوں کو پولیس نے بھینس کا گوشت اسمگلروں کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے 56 کلو بھینس کا گوشت اور پلاسٹک کے تھیلے اور ترازو ،باٹ وغیرہ بھی بر آمد کیا ہے۔موصولہ خبر کے مطابق ، محلہ پتیا پاڑہ میں ہلدور روڈ پر تین قریشی برادری کے نوجوان بغیر لائسنس کے بھینسوں کا گوشت فروخت کر رہے تھے۔

پولیس کے ذریعہ انہیں موقع پر جا دبوچا گیا ۔ جہاںپولیس کو پلاسٹک کے تھیلوں میں بھرا ہوا گوشت فروخت کرتے ہوئے پایا۔ پولیس نے تینوں کو پکڑ لیا اور گوشت بھی برآمد کرلیا ۔ پولیس نے پکڑے گئے تینوں جوانوں کے نام مقصود احمد ، محمدجالب ساکن محلہ پتیا پاڑہ ، تیسرا نام اربازاحمد ولد راشد ساکن محلہ جمائی پورہ تھانہ چاند پور بتاتے ہو ئے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad