تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

بہار کے کورجی مسجد سے حراست میں لئیے گئے دس غیر ملکی تبلیغی جماعت کے ساتھیوں میں کورونا کے کوئی نشان نہیں!

پٹنہ(یواین اے نیوز25مارچ2020)پٹنہ کے تھانہ دیگھا علاقہ کے کورجی محلہ میں ایک مسجد سے حراست میں لئے گئے 10غیر ملکی مذہبی مبلغین کی تفتیش میں کورونا وائرس کے کوئی نشان نہیں پائے جانے کے بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا۔دیگھا پولیس اسٹیشن انچارج منوج کمار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی شکایت پر ان لوگوں کو تفتیش کے لئے پٹنہ ایمس بھیج دیا گیا تھا ، لیکن انھیں کورونا وائرس کے کوئی نشان نہیں ملنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔یہ تمام افراد کرغزستان کے رہائشی ہیں، جوکہ 26 جنوری کو نئی دہلی نظام الدین مرکز آئے تھے اور پٹنہ کے پیربھور اور پھلواری شریف علاقوں میں تبلیغی دعوت دینے کے بعد پیر کی صبح کورجی مسجد پہنچے تھے۔ان غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ، راہبر (رہنما) بطور اترپردیش کے دو اور لوگ بھی تھے۔

 دوسری طرف بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے پیر کے روز کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ریاست میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی وجہ سے جی ایس ٹی ادا نہ کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کا ابتدائی حکم دیا تھا۔ اگلے حکم تک واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سشیل نے کہا کہ بینکوں کو ریاست کے 8،033 ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹ منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جی ایس ٹی کے تحت 375 کروڑ کی بقایا رقم کے لئے VAT ، سنٹرل سیلز ٹیکس اور انٹری ٹیکس ایکٹ کے تحت 4248 نوٹیفیکیشن جاری کردیئے گئے تھے جو اگلے احکامات تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad