تازہ ترین

Post Top Ad

Wednesday, March 25, 2020

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عوامی نمائندوں نے مالی تعاون دینے کی پہل کی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 25مارچ2020)وبائی مرض کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عوامی نمائندوں نے آگے آنا شروع کر دیا ہے،اسی کڑی میںبی جے پی کے مقامی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے اپنے ایک ماہ کی تنخواہ سوا لاکھ روپے او ر ایم ایل اے فنڈ سے 25لاکھ روپے کی رقم ضلع انتظامیہ کو دینے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع برجیش سنگھ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں حکومت اس بحران سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس خوفناک وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ہم سب ملکر اپنا تعاون دیں۔اسی کڑی میں انہو ں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اور ایم ایل اے فنڈ سے 25لاکھ روپئے ضلع انتظامیہ کو دے دئے ہیں،جن سے کورونا وائرس سے تحفظ کا سامان خریدا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کے اتحاد او ر ہمت سے بہت جلد حالات ساز گار ہو جائیں گے تب تک لوگوں کو احتیاط رکھنی ہوگی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad