تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

کرناٹک،کیرل،مدھیہ پردیش وغیرہ میں مذدوری کرنے والے کئی لوگ اپنے گھر واپس لوٹے

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 25مارچ2020)دیوبند کے قریبی گاؤں چندینہ کولی سمیت علاقہ کے مختلف گاں میں کورونا کے مشتبہ آدھا درجن سے زیادہ لوگوں کے پہنچنے کی خبر سے پولیس سے لیکر محکمہ صحت کے افسران میں افرا تفری کا ماحول بن گیا۔اطلاع ملتے ہی اعلی افسران کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے گاں میں پہنچ کر ان لوگوں کی صحت کی جانچ کی اور سب کے صحت مند پائے جانے پر راحت کی سانس لی۔بدھ کے روز کرناٹک،کیرل،مدھیہ پردیش وغیرہ میں مذدوری کرنے والے کئی لوگ اپنے گھر واپس لوٹے تھے۔

 جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پو لیس کو دے دی،اس دوران علاقہ میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا جس سے افسران کے بھی ہاتھ پیر پھول گئے،معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے محکمہ صحت کی ٹیم نے گاں میں پہنچ کر مزکورہ لوگوں کی جانچ کی تو سبھی صحت مند پائے گئے لیکن احتیاط کے طور پر ڈاکٹروں نے انہیں 14دنوں کے لئے تنہائی میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad