تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

کو رو نا وائرس کے انفیکشن سے تحفظ کے لئے نگر پالیکا کی صفائی مہم جاری

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 25مارچ2020)کو رو نا وائرس کے انفیکشن سے تحفظ کے لئے نگر پالیکا کی صفائی مہم جاری ہے،بدھ کے روز بھی افسران کی قیادت میں نگر پالیکا ملازمین نے مختلف محلوں اور بازاروں میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکا ؤ کیا۔

نگر پالیکا پریشد دیوبند کے ای او ونود کمار کی قیادت میں ٹیم نے محلہ پٹھانپورہ،مین بازار،ایم بی ڈی چوک،ریلوے چوک اور ریلوے روڑ سمیت مختلف محلوں میں صفائی مہم چلاکر نالے،نالیوں کے علاوہ خالی پڑے پلاٹ اور کوڑا ڈالنے کے مقامات پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کرایا،نگر پالیکا ٹیم نے لوگوں سے صاف صفائی رکھنے کی اپیل کی۔اس دوران پوپندر کمار،محمد سفیان اور وکاس چودھری وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad