تازہ ترین

پیر، 9 مارچ، 2020

اعظم گڑھ کا معروف ادارہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مہذب پور میں جلسہ دستادبندی کاانعقاد۔

اعظم گڑھ،سنجرپور،نعمان بن ثابت قاسمی(یواین اے نیوز9مارچ 2019)جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مہذب پور سنجر پور ضلع اعظم گڈھ یوپی جو مشرقی یوپی کا معتبر ومقبول ادارہ ہے،آج ادارہ کے مسجد احباب میں   حفاظ کرام کے ختم قران ودستاربندی کی ایک مجلس کاانعقادہوا،جس کی صدارت حبیب الامت ، عارف باللہ حضرت مولانا مفتی حبیب اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتھم نے کی،مفتی صاحب  نے قران پاک کی عظمت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، مفتی صاحب نے  حفاظ قران کی فضیلت و اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے فرمایا جولوگ بھی علماء حفاظ کی خدمت کرینگے ان سے محبت رکھیں گے،  ان کے خاندان میں اللہ پاک علماء وحفاظ ضرور پیداکرینگے۔
مفتی حبیب اللہ صاحب نے کہا،  مدارس مکاتب جو یہ عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں ان سے محبت رکھنا امت کے اسلامی فرائض میں داخل ہے ،غورطلب ہے کہ  جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مہذب پور سنجرپور کے قیام کوابھی محض  26 سال کا قلیل عرصہ گزرا ہے، لیکن اس کے باوجود الحمدللہ  500سے زیادہ حفاظ کرام  اور 100سے زیادہ مفتیان کرام اور سیکڑوں  علما ء تیار ہوچکے ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں دین کی تبلیغ واشاعت میں  مصروف عمل ہیں۔

 اور دین کے مختلف میدانوں میں خدمت انجام دے رہے ہیں،نظامت کے فرائض  مولانا عمران اسعد قاسمی نے انجام دیا،  جامعہ کے نائب مہتمم مولانا مجیب اللہ حبیبی نے انے والے مہمان کرام  کا شکریہ اداکیا،حضرت  حبیب الامت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad