تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, March 26, 2020

بخار کا علاج کرانے کے لئے پہنچے ایک شخص کو کورونا انفیکشن ہونے کے شبہ میں افرا تفری

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 26مارچ2020)شہر کے نجی نرسنگ ہوم میں بخار کا علاج کرانے کے لئے پہنچے ایک شخص کو کورونا انفیکشن ہونے کے شبہ میں افرا تفری مچ گئی۔معاملہ انتظامیہ تک پہنچا تو مزکورہ مریض کو جانچ کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔جبکہ نرسنگ ہوم مالک ڈاکٹر نے اپنے نرسنگ ہوم کو فوری طور پر آئیسولیٹ کر دیا۔اطلاع کے مطابق شہرمیںہنومان چوک پر ایک میڈیکل اسٹور مالک کی بھانجی سے لیکرمحلہ شاہ بخاری کے باشندہ ٹرک ڈرائیور کو کورونا وائرس ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر دن بھر چلتی رہی ساتھ ہی مزکورہ لوگوں کی ایک ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جس میں مزکورہ لوگوں کو ایموبلنس میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن انتظامیہ نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا،باوجود اس کے شہر میں افرا تفری کا ماحول بنا ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دیر شام ایک نرسنگ ہوم میں محلہ شاہ بخاری کا رہنے والا33سالہ ایک ٹرک ڈرائیورجو پنجاب سے گھر واپس لوٹا تھا بخار کا علاج کرانے کے لئے پہنچا تھا،ڈاکٹروں کو جب اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شک ہوا تو انہوں نے اسکی اطلاع فوری طور پر انتگظامیہ کو دی،جس پر دیوبند سی ایچ سی انچارج اندر راج سنگھ نے کورونا ہیلتھ ٹیم کے ساتھ نرسنگ ہوم پہنچ کر مریض کی جانچ کی اور شبہ ہونے پر ضلع اسپتال بھیج دیا۔پرائیویٹ نرسنگ ہوم کے مالک ڈاکٹر نے مریض کے جانے کے فورا بعد اسپتال کو آئیسولیٹ کیا۔اس دو ران لو گو ں نے گھروں سے باہر نکلنے میں پرہیز کیا۔خبر لکھے جانے تک ضلع اسپتال نے مزکورہ ٹرک ڈرائیور کو کورونا وائرس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad