تازہ ترین

جمعہ، 6 مارچ، 2020

اتر پردیش جن کلیان منچ کی ایک میٹنگ کا انعقاد

دیوبند:دانیال خانی (یواین اے نیوز5مارچ2020)سماجی تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ کی ایک میٹنگ کا انعقاد کھیڈا مغل گاوں میں چودھری سادھورام کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔جس میں پولیس انتظامیہ سے علاقہ میں بڑھ رہی چوری کی وارداتوں پر قدغن لگائے جانے اور سابقہ چوریوں کا جلد خلاصہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔منعقدہ میٹنگ میں منچ کے ریاستی صدر چودھری اومپال سنگھ نے کہا کہ کھیڑا مغل علاقہ میں چور بے خوف ہوکر چوری کی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں جس سے گاوں میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔

گاوں میں جویلرس کے یہاں چوری سمیت کئی چوری کی واردات ہو چکی ہیں لیکن پولیس چوریوں کا خلاصہ کرنے ناکام ثابت ہو رہی ہے،حاجی حنیف اور سادھو رام نے گاو ¿ں میں رات کے وقت پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔میٹنگ میں سیارام تیاگی،رنویر،ساجد علی،سشیل جاٹو،راجپال،ثمر سنگھ،سوم سنگھ،واجد علی، سلمان، وجے اور سریش پال وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad