تازہ ترین

جمعرات، 26 مارچ، 2020

کورونا وائرس کے سبب زندگی درہم برہم

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 26مارچ2020)وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک کو 21 دن لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان کے بعد سے انتظامیہ مزید سخت ہوگیا ہے۔ پولیس کی سختی کے سبب شہر سے دیہی علاقوں تک ویرانی نظر آئی۔ تاہم بازاروں میں صبح کے وقت ضروری گھریلو سامان خریدنے کے لئے لوگوں کی بھاری بھیڑ موجود تھی۔ صبح ہوتے ہی لوگ سبزیوں، کرانہ کے سامان کی دکانوں اور دودھ ڈیریوں پر جمع ہوگئے اور سامان کی خریداری کی۔ خریداری کو دی جانے والی تین گھنٹے کی نرمی کے بعد پولیس انتظامیہ نے سخت کارروائی شروع کردی اور دکانیں بند کراتے ہوئے بازاروں میں جمع لوگوں کو واپس انکے گھروں میں بھیج دیا۔خریداری کرنے کے بعد لوگوں کی بھیڑ بینکوں اور اے ٹی ایم پر پہنچ گئی،زیادہ تر اے ٹی ایمس میں روپے ختم ہو گئے جس کے سبب لوگوں کو بینکوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاک ڈاؤن کے سبب جہاں کچھ لوگ اپنی رشتہ داریوں میں پھنسے ہوئے ہیں وہیں سرکاری محکموں کو چھوڑ کر زیادہ تر غیر سرکاری ادارے بند ہیں لوگ لیپٹاپ و موبائل وغیرہ سے اپنے کاموں کو آن لائن نمٹانے میں لگے ہوئے ہیں۔جہاں ملازمت کرنے والے لوگ اپنے زیر التواء کاموں کو اور فائلوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں وہیں خواتین اپنے گھروں میں عبادت بھی کر رہی ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ لوڈو کھیل کر یا ٹی وی دیکھ کر وقت گزار رہی ہیں۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ۔ اگرکوئی شخص غیرضروری طور پر گھوم رہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی ان کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لئے بھی کارروائی کی جائے گی۔اس دوران ایس ڈی ایم دیویندر کمار پانڈے، سی او چوب سنگھ اور کوتو الی انچارج یگھ دت شرما نے علاقے میںپولیس ٹیم کے ساتھ گشت کیا اور چوک چوراہوں پر موجو د پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad