تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

کورونا وائرس:عدالت عظمی میں داخلہ پر روک،وکلاء کے چیمبر کو سیل کرنے کا حکم،صرف انتہائی ضروری معاملوں کی سماعت

نئی دہلی(یو این اے نیوز 23مارچ 2020)ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے معاملات کو دیکھتے ہوئے سبھی کے داخلہ پر عدالت عظمی نے پابندی لگادی ہے،اور صرف بہت اہم مقدمات کے سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے کورونا وائرس کے تیزی سے ہورہے پھیلاؤ کے پیش نظر پیر کو فیصلہ لیا کہ اب تا  دوسرے فیصلے تک صرف انتہائی ضروری معاملوں میں ہی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی۔

عدالت عظمی نے منگل کی شام پانچ بجے تک سبھی وکلاء کے چیمبر کو سیل کرنے کا بھی دیا ہے۔ وہیں پر واضح طور پر عدالت عظمی کے وکیلوں سے عدالت نے کہا وہ اپنے چیمبر سے اپنی فائلیں اور دیگر کاغذات ہٹا لیں شام تک سبھی چیمبر سیل کردیئے جائیں گے۔عدالت نے تمام طرح کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad